مصر؍مصر کے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر محمد صلاح کی سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی بعض تصاویر نے اس کے ساتھ ہمدردی کے جذبات میں اضافہ کردیا ہے۔سوشل میڈیا پر محمد صلاح کی تصاویر میں انہیں تھکاوٹ کی حالت میں دیکھا گیا ہے۔ ان کی یہ تصاویر اس وقت لی گئی تھیں جب وہ اپنی ٹیم لیورپول کی جانب سے ریال مڈرید کے خلاف یوکرائن میں ہونے والے فٹ بال کے مقابلے کی پریکٹس کررہے تھے۔یاد رہے کہ آج بھارت کے وقت کے مطابق رات 10:30 انگلش ٹیم لیور پول کا مقابلہ اسپین کی ریال میڈریڈ کے ساتھ چیمپئنز لیگ کا فائنل میچ ہوگا۔لیور پول کے منیجر صلاح سے روزہ نہ رکھنے کا مطالبہ کرچکے ہیں، جبکہ مصر اور سعودی عرب میں عالمی فٹ بال کے دوران روزہ نہ رکھنے کے فتوے جاری ہوچکے ہیں۔