یو این آئی
لکھنؤ/ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز محمد شامی نے پیر کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ شامی آج صبح 5 کالیداس مارگ پر واقع وزیر اعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ پہنچے اور وزیر اعلیٰ یوگی کو گلدستہ پیش کیا۔ یوگی نے ہندوستانی تیز گیند باز کو او ڈی او پی مصنوعات پیش کیں۔ ملاقات کے بعد شامی نے اسے متاثر کن قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے ویژن اور لگن کی تعریف کی۔ محمد شامی نے انسٹاگرام پر لکھا، “میں مجھ سے ملنے کے لئے وقت نکالنے کے لئے سی ایم یوگی سر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آپ کی بصیرت اور رہنمائی انمول ہے ، اور میں ہماری بات چیت کے تئیں آپ کے عزم کی تعریف کرتا ہوں۔” یوگی نے شامی کے ساتھ اپنی ملاقات کی تصویر بھی شیئر کی اور انسٹاگرام پر لکھا’’‘آج میں نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے مشہور باؤلر محمد شامی جی سے ان کی لکھنؤ میں سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی۔‘‘ دونوں فریقین نے اس ملاقات کو مثبت اور متاثر کن قرار دیا۔