خدائے پاک نے بخشا حسیں انداز کا تحفہ
بڑا بے مِثل تھا بے شک لبِ اعجاز کا تحفہ
مچلتا ہے سبھی کا دل ترے نغمات کو سن کر
مِلا رب سے تجھے یوں دلنشین آواز کا تحفہ
مرے دل کو لبھاتا ہے تری آواز کا جادو
کہ جس آواز پر پھیکا پڑا ہر ساز کا جادو
بہت ہی دلنشیں تیرے سبھی نغمات ہیں بے شک
دِلوں پر نقش ہے جن کے حسیں انداز کا جادو
تری آواز قلب و روح کو مخمورکرتی ہے
صدائے دل نشیں ہر نفس کو مسرور کرتی ہے
مْغنّی تو زمانے میں بہت آئے گئے لیکن
تجھے دنیا سبھی سے خوش گْلو منظور کرتی ہے
محمد مصطفیٰ غزالی
پٹنہ ،
موبائل نمبر8409508700, 9798993200