کشمیر یونیورسٹی میں 2روزہ سمینار شروع،مفاہمت کی یاداشت پر دستخط
سرینگر// کشمیر یونیورسٹی میںکل سے’محمد حیدر دغلات قزاقستان اور بھارت کے درمیان سنہری پل‘ “Muhammad Hyder Duglati—the golden bridge between Kazakhstan and India”کے موضوع پر 2روزہ سمینار شروع ہوا ۔سمینار کا انعقادسنٹر ایشین سٹیڈیز نے ایم خواجہ دولتی تارز قازقستان کے اشتراک سے کیا ہے ۔سمینار کے افتتاحی سیشن میں سفیروں ،پروفیسروں ،سکالروں اور وسطی اور جنوب ایشائی ممالک کے ڈیلی گیٹوں نے شرکت کی جبکہ اس موقعہ پرقازقستان کے سفیر ڈاکٹر بولت سرسینبایو نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔انہوں نے محمد حیدر دوغلتی کی ادبی اور ثقافتی کے علاوہ ان کی کشمیر میں بطور گورنر کی خدمات پر روشنی ڈالی ۔اپنے صدارتی خطبے میں کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر خورشید اقبال اندرابی نے کہا کہ اس طرح کے سمینار سے قازقستان اور بھارت کے مابین مزید ثقافتی تبادلوں کو تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔اس موقعہ پر قازقستان کے سفیر نے پروفیسر اندرابی اور پروفیسر خاکی کو مرزا حیدر دغلتی میڈلوں سے نوازا۔اس موقعہ پر مفاہمت کے ایک یاداشت پر دستخط کئے گئے ۔