محمد بن قاسم حزب کے نئے آپریشنل کمانڈر مقرر

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
سرینگر//محمد بن قاسم کو حزب المجاہدین کا نیا آپریشنل کمانڈر مقرر کرتے ہوئے تنظیم کے سربراہ سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ محمد یاسین ایتو المعروف محمود غزنوی، انجینئر عرفان شیخ اور عمر مجید کی جدائی انتہائی تکلیف دہ ہے لیکن آزادی¿ کشمیر اُن کے مقدس لہو کے طفیل مزید تقویت حاصل کرے گی اور ان کے خون کے ہر قطرے سے ہزاروں عسکریت پسند جنم لیں گے۔ کے ایم ا ین کے مطابق موصولہ بیان میںسید صلاح الدین نے حزب کمانڈ کونسل کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکمران اور اُن کے حواری برہان مظفر وانی کو جاں بحق کرکے اس دھوکے میں مبتلا ہوگئے تھے کہ تحریک آزادی¿ کشمیر کو وہ کمزور کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں لیکن وقت نے یہ ثابت کیا کہ ہزاروں برہان سامنے آئے اور سینہ تان کے دشمن کی گولیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ محمود غزنوی اور اُس کے ساتھیوں کی ہلاکت بھی یہی پیغام دے گی۔ صلاح الدین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا”عسکریت پسندوںکی شہادت میں بے ضمیر اور زرخریدایجنٹوں کا بڑا کردار ہے، وہ اپنے عبرت ناک انجام سے دوچار ہوکر رہیں گے“۔ خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حزب کمانڈ کونسل نے اس عزم کو دہرایا کہ ان فقید المثال قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔اُنہوں نے بھارتی قیادت کو مشورہ دیا کہ وہ نوشتہ دیوار پڑھ لے اور اس حقیقت کو سمجھنے کی کوشش کرے کہ حصول آزادی تک حریت پسند عوام اورکشمیری عسکریت پسندوں کی جدوجہد پوری قوت سے جاری رہے گی۔ اجلاس سے نائب امیر حزب المجاہدین سیف اللہ خالد نے بھی خطاب کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محمد بن قاسم ،محمود غزنوی کی جگہ فیلڈ آپریشنل کمانڈر کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *