کراچی //بوم بوم آفریدی کا سامنا کرتے ہوئے تو تمام بائولرز کی ٹانگیں ہی کپکپاتی تھیں مگر چند ایسے بھی ہیں جنہیں کھیلنا شاہد آفریدی کو بھی بہت مشکل لگتا ہے تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ جب پاکستان کے ایسے بائولر کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے ایسا نام لے لیا کہ سب حیران رہ گئے۔شاہد آفریدی نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئے تو وہاں موجود ایک لڑکی نے سوال کیا کہ ’’مجھے آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ پاکستان کا ایسا کون سا باولر ہے جس کا سامنا کرتے ہوئے آپ کو تھوڑا ڈر لگتا تھا۔‘‘شاہد آفریدی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’میں نے پاکستان کے بائولرز کا تو کم ہی سامنا کیا ہے اس لئے میں اچھے بائولرز کا بتا دیتا ہوں۔ بلاشبہ وسیم اکرم بہت اچھے بائولر تھے مگر محمد آصف بہت ہی زبردست تھا، ایسے بائولر بڑے مشکل ہوتے ہیں جنہیں پتہ ہوتا ہے کہ وہ نیا بال اندر لائیں گے یا باہر لے کر جائیں گے، ان کو میں سب سے زیادہ نمبر دیتا ہوں۔