سرینگر/بلال فرقانی/حکومت نے سبکدوش آئی اے ایس افسر محمد اشرف بخاری کو پیشہ ارانہ و مسابقتی امتحانات بورڈکے چیئرمین کی کمان سنبھالنے سے متعلق حکم نامہ جاری کیا ہے۔2ماہ سے یہ عہدہ غلام حسن تانترے کے سبکدوش ہونے کے بعد خالی ہوا تھا جبکہ سیکریٹری یوتھ سروس اینڈ سپورٹس ہلال احمد پرے کو اس کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔جمعہ کو کابینہ میٹنگ کے دوران پیشہ ارانہ و مسابقتی امتحانات بورڈ کے چیئرمین کے طور پر بخاری کے نام قرہ فال نکلنے کے بعد منگل کو جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے با ضابطہ طور پر حکم نامہ اجرا کیا جس میںمحمد اشرف بخاری کو پیشہ ارانہ و مسابقتی امتحانات بورڈکے چیئرمین کے طور پر2برسوں کیلئے تعینات کیا گیا۔مذکورہ حکم نامہ میں کہا گیا ہے’’ دفعہ4شق(۱)کے تحت تفویض اختیارات R/w پیشہ و ارانہ و مسابقتی امتحانات بورڈ ایکٹ2002 دفعہ6 کو مد نظر رکھتے ہوئے سرکار محمد اشرف بخاری(سبکدوش) آئی اے ایس کو پیشہ وارانہ و مسابقتی امتحانات بورڑ کے چیئرمین کے طور پر2برسوں یا تب تک جب تک وہ65برس کی عمر تک نہیں پہنچتے(جو بھی پہلے وقوع پذیر ہو) تعینات کرتی ہے۔