جموں /ایم ایل اے کولگام ایم وائی تاریگامی یہاں وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی سے ملاقی ہوئے ۔ دوران ملاقات تاریگامی نے ان کے حلقہ انتخاب سے متعلق متعدد مسائل اٹھائے اور ان کا فوری ازالہ طلب کی۔ وزیر اعلیٰ نے انہیں یقین دلایا کہ ان مسائل پر غور و خوض معین مدت کے اندر کیا جائے گا۔علاوہ ازیںرکن پارلیمان فیاض احمد میر کی قیادت میں آج یہاں ایک وفد وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی سے ملا اور انہیں ضلع کپواڑہ میں ترقیاتی ضروریات سے آگاہ کیا۔ فیاض احمد میر نے ترہگام ، درگہ مولہ اور کرالہ پورہ ریسونگ سٹیشنوں پر جاری کام میں سرعت لانے اور کواری ، ہیری ، برمری اور درگہ مولہ واٹر سپلائی سکیموں کی فوری تکمیل کی مانگ کی۔ انہوں نے ضلع میں بجلی کے تقسیم نظام اور صحت نظام کی توسیع کی بھی مانگ کی۔ وزیر اعلیٰ نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کی مانگوں پر معین مدت کے اندر غور کیا جائے گا۔