پونچھ//میونسپل کونسل کے خلاف محلہ کماں خان میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ۔احتجاج کے دوران مقامی لوگوں نے کہا کہ پونچھ شہر میں پچھلے چار سال سے گلیوں میں ٹائلیں بچھانے کا سلسلہ بڑے زور سے جاری ہے لیکن محلہ کماخان وارڈ نمبر 7میں اس وقت تک نہ تو سڑک کی مرمت کا کام ہی شروع کیا گیا ہے اور نہ آگے اس کے آثار نظر آ رہے ہیں ۔انہوں نے میونسپل کونسل اور ضلع انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نہیں معلوم ان کے محلہ کی گلیوں کو کیوں ٹھیک نہیں کیاجارہا۔ انہوںنے کہاکہ جب پورے شہر میں ٹائلیں بچھائی جارہی ہیں تو پھر انہی کا محلہ کیوں نظرانداز ہے ۔احتجاج میں سردار کرشن سنگھ اور شفیق بابابھی شامل تھے ۔