سرینگر// شہر کے کاٹھی دروازہ میں محلہ اشرف خان نامی علاقے کے لوگوں نے سڑکوں کی خستہ حالی پر زبردست برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کب اس ذہنی اختراع سے خلاصی مل جائے گی۔کشمیر عظمیٰ کے دفتر پر آئے ایک وفد نے کہا کہ کاٹھی دروازہ کے کئی علاقوں میں اگرچہ سڑکوں پر تار کول اور میگڈم بچھایاگیا،تاہم ماضی کی طرح محلہ اشرف خان کو ایک بار پھر نظر انداز کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اشرف خان محلہ کی سڑکیں خستہ ہوچکی ہے اور دہایوں قبل اس پرتار کول بچھایا گیا تھا،تاہم اس کے بعد نہ ہی مرمت کی گئی اور نہ اس میں کسی طرح کی وسعت کی گئی۔وفد میں شامل لوگوں نے اس بات پر حیرانگی کا اظہار کیا کہ اب جب کہ کاٹھی دروازہ کے ارد گرد سڑکوں کی مرمت کا سلسلہ شروع کیا گیا اور ان پر تار کول و میگڈم بچھانے کاکام شروع ہوتاہم محلہ اشرف خان کو نظر انداز کیا گیا۔مقامی لوگوں نے وزیر تعمیرات سے اپیل کی کہ وہ از خود اس معاملے کی طرف متوجہ ہو ں۔