سرینگر// سٹی ٹریفک پولیس کے اہتمام سے طلباء میںٹریفک شعور و آگاہی کے حوالے سے کشمیر انسٹی چیوٹ آف ایجوکیشن پرے پورہ باغات میں ایک کیمپ منعقد ہوا جس میں طلاب کوٹریفک قوانین، قواعد و ضوابط سے متعلق آگاہی دلائی گئی۔ پروگرام کے دوران ایس ایس پی ٹریفک طاہر سلیم خان اورکشمیر انسٹی چیوٹ آف ایجوکیشن کے چیرمین ناصر علی خان نے ٹریفک پر لیکچر دئے ۔انہوں نے طلباء کوبنیادی ٹریفک قوانین سیٹ بیلٹ ،سگنل ،لائن لین ،ون وے کی پابندی اور دوران سفر ہیلمٹ ،رانگ پارکنگ اورٹریفک قوانین کی پاسداری بارے عملدرآرمد یقینی بنانے کے بارے آگاہ کیا۔کیمپ میں 200طلاب نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر مقررین نے کہا کہ آج کل سڑکوں پر آئے روز جو حادثے پیش آتے ہیں ،اکثر یہ دیکھا جاتا ہے کہ زیادہ تر حادثے ٹو ویلروں کے ساتھ ہی پیش آتے ہیں ۔انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ موٹر سائیکل اور سکوٹی چلاتے وقت ٹریفک قوانین کا خاص خیال رکھیں اور ہمیشہ ہلمٹ پن کر ہی سکوٹر چلائیں ۔