Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

محسنِ کشمیرحضرت میرسید علی ہمدانی ؒ | ایمان وعرفان کا نشانِ راہ و سالار عجم ولی اللہ

Towseef
Last updated: June 11, 2024 11:00 pm
Towseef
Share
11 Min Read
15SRNP2: SRINAGAR, OVEMBER 15 (UNI) The damaged minarate of centuries old revered holy shrine of Hazrat Mir Syed Ali Hamdani at Khan-e-Kah-e-Moula in Shaher-e-Khas damaged due to fire caused after a lightning struck in the midnight Wednesday in Srinagar.
SHARE

محمد اشرف بن سلام

اسلامی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو یہ حقیقت واضح ہوتی ہے کہ خالق کائنات نے انسانوں کی تخلیق فرمائی اور انکی ہدایت و راہنمائی کےلئے انبیاءومرسل ؑ معبوث فرمائے ، جنہوں نے انسانیت کو اللہ وحدہ لاشریک کی بارگاہ میں سرنگوں کیا اور انکے ظاہر و باطن کو ہرطرح کی آلود گیوں سے پاک فرمایا ۔حضرت آدم ؑ سے انبیاءکرام کا سلسلہ جاری فرمایا اور سلسلہ نبوت کو پیغمبر آخرالزمانؐپرختم فرمایا۔ بہرحال انبیائے کرامؑ کے بعد صحابہ کرام ؓ نے یہ کام سرانجام دیا اور بعد میں یہ کام اولیا ئے کرام ؒ نے جاری رکھا۔

یہ ایک حقیقت ہے کہ سیاسی طور پر اسلام کو کئی بار سیاسی طور پر ناقابل تلافی نقصان پہنچا، لیکن مذہبی اعتبار سے اسلام کبھی مغلوب نہ ہو سکا۔اسکی وجہ صرف صوفیائے کرام ؒ کی اصلاح نفس والی تحریک کے اثرات لوگوں کے دلوں میں موجود تھے ، انہی عظیم المرتب ہستیوں میں حضرت میرسید علی ہمدانی ؒ بھی ہے،جنہوں نے اندھیرں میں روشنی پھیلا کر ہمیں اسلام کی پاکیزہ تعلیمات سے بہرہ ور کردیا اور اللہ کی وحدانیت اور کلمتہ الحق پڑھا کر یہاں ایسے ثمر دار اشجار اور شیرین باغ لگائے ،جو رہتی دنیا تک یہاں قائم رہیںگے۔ حضرت ا میر کبیرؒ نے ہمیں کفر کی ذلالت سے نکال کرایمان کی نعمت سے مالا مال کروایا۔ آسمان تصوف کے درخشدہ ستارے میرسید علی ہمدانی ،ؒ شہر ہمدان میں۲۱جب المرحب ۴۱۷ھ میں سید شہاب الدین ؒ وسیدہ بی بی فاطمہ ؒ کے گھرانے میں تولد ہوئے۔ اسّعدمن سعدفی بطن اُمہ( نیک بخت اپنی ماں کے بطن سے ہی نیک بخت ہوتا ہے) انہی دو ہستیوں کے چمن سے یہ عطرگلاب کھلا ،جس نے اپنے خوشبو ئے سے دنیا کو مہکادیا ہے۔ یہ مقام و مرتبہ اللہ تعالیٰ اپنےنیک بندوں کوعطاکرکے دنیا و آخرت کی نعمتوں کاوارث بناتا ہے۔ کیونکہ ایسے لوگ زندگی بھر اطاعت اللہ و رسول ؐپرقائم رہتے ہیں۔ایسے عظیم المرتب بزرگوں کے کارناموں کو حیات جاوداں بخشنے کےلئے اللہ تعالیٰ نے انکے اردگرد ایسے لوگ جمع رکھتا ہےجو صاحب علم اور صاحب قلم ہوتے ہیں۔حضرت ا میر کبیرؒ اسی گراں قدر عظمت کے مالک تھے ۔اولیاءاللہ کی خوبی یہ بھی ہے کہ اُن سے دشمنی اللہ تعالیٰ سے دشمنی کے مترادف ہے۔ جیسا کہ حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہؐ نے فرمایا، اللہ رب تعالیٰ نے فرمایا: ’’جس کسی نے میرے ولیوں سے دشمنی رکھی، میں ا س سے اعلان جنگ کرتا ہوں اور میرا قرب حاصل کرنے کے لئے میں نے جو احکام بندے پر فرض کئےہیں، اُن کے بجا لانے سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں اور میرا بندہ ہمیشہ نفل عبادات کے ذریعہ میرا قرب حاصل کرتا رہتا ہے۔کشمیر کے اس محسن ِ اعلیٰ حضرت میرسید علی ہمدانی ؒ کو لوگ اپنے منفرد اور معتبر مقام کی بدولت قلب وجگر کے ساتھ جڑے رہے اور رہیں گے۔ حضرت شاہ ہمدان ؒ عارفوں کےلئے باعث فخر ہے، جن کے دم سے یہاں معرفت کا باغ کھل اٹھا ۔اس کے بعد کشمیر میں بھی بڑے بڑے ولی اللہ وعلماءدین پیدا ہوئے ، جن میں خاص طور پرحضرت علمدار کشمیرؒ، حضرت شیخ حمزہ مخدمؒقابل ذکر ہیں ، اِنہیں ولی کاملوں کی بدولت دنیا میں کشمیر کو ’’پیروار‘‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔ وادی کشمیر میں اس مردِ خداکی عظیم الشان درگاہ خانقاہ معلی کے نام سے مشہور ہے، جہاںروزانہ عقیدت مندوں اور زائر ین کی ایک بڑی تعداد حاضری دے کر فیض حاصل کرتی ہے۔ اہل کشمیر حضرت شاہ ہمدانؒ کے ساتھ والہانہ عقیدت رکھتے ہیں او راُ نہیں شاہ ہمدان اور امیرکبیرؒ جیسے القاب سے یادکرتے ہیں۔

علماءحق نے تصوف کی تعریف مختلف پہلوؤں میں کی ہے۔ حضرت سید عبدالقادر جیلانیؒ فرماتے ہیں۔ جس سے عابد کامقام مضبوط ہوجاتا ہے،اللہ تعالےٰ اور لوگوں کے نزدیک اس کا درجہ کامل اور بلند ہوجاتا ہے ،دنیا اور آخرت کے جن کاموں کی کوشش کرے، ان پر قادر وتوانا ہوتاہے۔ یہ صفت ساری خصلتوں کی جڑ ہے بلکہ ساری عبادتوں کا ایک درخت ہے۔اس خصلت کے طفیل آدمی کو وہ مقام نصیب ہوتا ہے جو ہر حال یعنی خوشی وغم میں راضی بہ رضائے حق رکھتا ہے۔یہ خصلت پرہیزگاری کا کمال ہے۔تواضع کے معنیٰ ہے کہ ہر آدمی کو ہر لحاظ سے اپنے سے بہتر سمجھا جائے اور دل میں یہ خیال کیا جائے کہ یہ شخص خدا کے نزدیک مجھ سے بہتر اور برتر ہے ۔

اولیائے کاملین کی جماعت وہ مقدس و متبرک جماعت ہے، جنہیں اللہ تعالیٰ نے دنیا و آخرت کی نعمتوں کاوارث بنایا ہے اور ان کی خوبی یہ ہے کہ ان سے دشمنی اللہ تبارک و تعالیٰ سے دشمنی کے مترادف ہے۔
حضرت ا میر کبیرسید علی ہمدانی ؒ نے اپنی سیاحت کا آغاز 730ھ میں کیا اور21 سال کے بعد 752 ھ میں سیاحت سے فارغ ہوئے ۔ اس عرصہ میں چودہ سو اولیا ءاللہ سے ملاقی ہوئے۔ کتابوں میں یہی روایت درج ہے کہ حضرت شاہ ہمدانؒ نے تین بار تمام دنیا کی سیاحت کی ،خود فرماتے ہیں :سہ بار از مشرق تا المغرب سفر کردم بسی ۔ یعنی ’’میں نے تین بار مشرق سے مغرب تک سفر کیا۔‘‘حضرت شاہمدانؒ تین بار کشمیر بھی تشریف لائے۔ پہلی بار سطان شہاب الدین کے عہد حکومت یعنی ۴۷۷ھ میں اور صرف چارماہ رہنے کے بعد واپس تشریف لےگئے۔دوسری بار ۱۸۷ھ میں تشریف لائے اور اس بار آپؒ کے ہمراہ سو سادات کی جمعیت تھی ۔ جنہوں نے کشمیر کے مختلف علاقوں میں قیام کیا اور لوگوں کو اسلام کی طرف راغب کرنے کے ساتھ ساتھ درجنوں دستکاریاں یہاں رائج کیں، جس سے یہاں کے لوگوں کو معاشی استحکام اور ثقافتی زندگی میں تبدیلی آئی اور آپؒ خود محلہ علائوالدین پورہ(فتح کدل) جہاں اِس وقت خانقاہ موجود ہے۔اس کے بعد آپؒ پھر واپس تشریف لے گئے۔تیسرے مرتبہ آپ ؒ نے ۵۸۷ھ میں تشریف لائے اور ایک سال یہاں پر قیام کیا ۔

حضرت میرسید علی ہمدانی ؒ بیک وقت عارف کامل ،مبلغ دین ،مفسر ، محدث ،سیاح ،فلسفی اوراعلیٰ رُتبے کے ادیب تھے۔آپؒ کی تصانیف جوعربی اور فارسی زبانوں میں لکھی گئی ہیں ، مختلف موضوعات پر مشتمل ہیں،جن میں سیاحیاحت ،علوم قرآن اور تصوف وعرفان اور دیگر موضوعات بھی شامل ہیں،تصانیف کی تعداد ایک سو سے زائد ہیں۔ اورادفتحیہ جو توحید کا ایک لامثال نسخہ اور وضیفہ ہے۔ حضرت شاہ ہمدانؒ کی بلند پایہ ادبی وعلمی شاہکارتصنیف ذخیرة الملوک جو دس ابواب پر مشتمل ہےاور یہ آٹھویں صدی ہجری کے ایک اہم تصنیف وتحریر ہے۔اللہ تعالیٰ کے برگزیدہ بندوں کی صحبت صراط مستقیم پر چلنے کا ذریعہ بنتی ہے، اولیائے کاملین کو اللہ رب العزت نے ان درجات سے نوازا ہے کہ انہیں کسی قسم کا غم اور خوف نہیں ہوتا کیونکہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے فضل وکرم سے سرفرازکرتا ہے۔ اُن ہی معتبر ذاتِ قدسہ کو ولی اللہ کہتے ہیں۔ان ہستیوں کو سوائے رب تعالیٰ کے نہ کسی قسم کاخوف ہوتا ہے اور نہ کسی قسم کاغم۔ ان مقبول ِحق کی تعریف ، صفات اور و خوبیاںکا تذکرہ کرنے سے سعادت حاصل ہو جاتی ہے۔حضرت علمدار کشمیر شیخ العالم رحمتہ اللہ علیہ کے کلام پر اختتام کرتا ہوں۔

’’یہ دنیا ناپیدار ہے ہر ایک کو ایک نہ ایک دن جانا ضرور ہے ۔یہ سنسار ایک فریب ہے، ہے جان تو کیوں روُٹھ گئی؟جسکوموت کا پیغام آئے، اگر اس کےلئے ساری دُنیا آنسو بہائے توبھی کیا وہ جی سکتا ہے؟ رسول رحمتؐ خدا کے پیارے تھے ۔جبریلؑ فرشتہ ان کا دوست تھا ۔لیکن حضور صلی اللہ علیہ وسلم بھی اُس طرف جانے پر تیار ہوئے ۔اب بتاؤ اس دُنیا میں کس کو ہمیشہ رہنا ہے۔‘‘اسی طرح آسمان تصوف کے یہ درخشدہ ستارہ،اسلام کے جان نثار مبلغ اور اعلیٰ رتبے کے ادیب حضرت امیرکبیر میرسید علی ہمدانی ؒ۲۱ رجب المرحب ۴۱۷ھ کو شہرہمدان میں پید اہوئےاور ۶ ذی الحجہ ۶۸۷ھ میں کناُرؔ میں اپنے مالک حقیقی سے جاملے۔ اناللہ وانااللہ راجعون۔بعد میں آپؒ کے جسدخاکی کو ختلان لے جاکر ۲۱ جمادی الاول ۷۸۷ھ کو آسودہ کیا گیا۔ ۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے اس مقدس بندہ اور راہ حق کے عظیم مجاہد ؒ کے فیوض حیات بخش کو تاقیام قیامت جاری رکھا۔ شیخ کامل ؒ فرماتے ہے :ترجمہ،’’’نیک لوگوں کی صحبت اختیارکر اور اُن سے محبت رکھ لے، یہ وہی لوگ ہیں جو ہر وقت قبلہ روہوتے ہیں ،یعنی ہرقدم خدائے کعبہ کے حکم کے تحت اُٹھاتے ہیں ، نیک لوگوں کی صحبت دِل کو نورانی اور بُروں کی صحبت دِل کو سیاہ بناتی ہے۔‘‘

اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ہمارے وادی گلشن کو ہر بلا اور ہرمصیبت سے نجات دے اور پورے قوم کو توحید و سنت رسولؐ کےساتھ ساتھ صالحین واولیاءکاملین کی اتباع کی توفیق عنایت فرمائے۔ آمین
( رابطہ۔9419500008)

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
آئی ایم ڈی نے جموں و کشمیر کے 12 اضلاع میں الرٹ جاری کیا
تازہ ترین
صوبائی کمشنر جموں نے بارشوں سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لیا
تازہ ترین
پی ڈی پی کا بنیادی مطالبہ: ریاستی درجہ، دفعہ 370 اور 35اے کی بحالی : سرتاج مدنی
تازہ ترین
ملی ٹینٹوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر فوج نے مورن چوک پلوامہ کا محاصرہ کیا
تازہ ترین

Related

کالممضامین

’’غم نہ کرو، سب ٹھیک ہوگا ‘‘ ٖغور طلب

July 21, 2025
کالممضامین

سکولوں میںلائبریریوں کی بحالی لازمی پُکار

July 21, 2025
کالممضامین

تعلیم کو صرف کاغذ تک محدودنہ رکھیں غورو فکر

July 21, 2025
کالممضامین

ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں! جائزہ

July 21, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?