Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جمعہ ایڈیشن

محسنِ انسانیت رحمت دو عالم ؐ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 8, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
انسانیت نے کرۂ ارض پر ہزاروں برس کا سفر طے کر لیا تھا مگر ہنوز شرف ِ انسانیت کے حوالے سے منزل تو کجا نشانِ منزل تک اسے دکھائی نہیں دے رہا تھا۔ یوں کہیے کہ لاکھوں انبیاء کرامؑ کی تعلیمات کو یکسر فراموش کر انسان بارِ دگر مرتبۂ انسانیت سے کہیں بہت نیچے گر چکا تھا۔ جس کائنات کی ہر چیز اپنے خالق و مالک کے حضور سجدہ ریز ہوتی ہے، اسی کائنات میں اللہ تعالیٰ کی بہترین مخلوق، انسان کی جبین لطافت سجدہ ریزی سے بیگانہ ہو چکی تھی۔ اللہ وحدہ لاشریک کو چھوڑ کر لاکھوں جھوٹے خداؤوں کے چنگل میں پھنسے انسان کی حالت اس مسافر کی سی تھی جو کسی لق و دق صحرا میں سرگرداں بگولوں کو رہنما سمجھ بیٹھتا ہے اور بالاخر رزقِِ صحرا ہو جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ جو اپنے بندوں کے ساتھ ستر ماؤوں سے زیادہ محبت کرتا ہے، کو انسان کی اس بے بسی اور لاچاری پر رحم آیا اور اس نے دنیا میں اپنی بے پایاں رحمت سے رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی صورت میں مبعوث فرما دیا۔ وجہ تخلیق کائنات، سید البشر حضرت محمد مصطفی لعممحسن ِانسانیت رحمت ِدو عالم کے اسوۂ حسنہ کا احاطہ کرنا ممکن نہیں کہ آپ  ؐنے اپنی امت کی رہنمائی کیلئے زندگی کے ہر شعبہ میں عمل کا وہ بھرپور کامیاب نمونۂ عمل پیش کیا جو تاریکی کے ہر دور میں قلب و جان کو منور کرتا رہا ہے اور ہمیشہ کرتا رہے گا۔آ پؐ کی آمد سے پہلے انسانیت جاہلیت کے کن اندھیروں میں بھٹک رہی تھی ،اس کا بیان نا گفتہ بہ ہے۔ابن آدم انسانیت سے نا آشنا ہو چکا تھا۔بدی لہو میں سرایت کر چکی تھی اور انسان انسانیت کی سطح سے گر کر حیوانیت کی زندگی گزار رہا تھا۔بدی کے کاموں کو بڑھا چڑھا کربیان کیا جاتا تھا اور انہیں باعث ِافتخارسمجھا جاتا تھا۔ پاکیزہ عورتوں پر بہتان لگانے میں کوئی عار نہ تھی۔ یتیموں، مسکینوں، ناداروں اور بیواؤں کا کوئی پرسانِ حال نہ تھا۔کمزوروں کو کسی قانون کا تحفظ حاصل نہ تھا۔اللہ نے اپنے گمراہ بندوں کو اندھیروں سے نکالنے کیلئے آپ ؐکو مبعوث فرمایا۔آپ ؐنے اللہ کی امدادوحمایت سے 23؍ برس کے مختصر عرصہ میں وہ انقلاب برپا کر دکھایا جس کی نظیر تاریخ ِانسانی میں کہیں اور نہیں ملتی نہ آگے ملے گی۔ یہ انقلاب ابد تک قائم و دائم رہے گا۔اس انقلاب آفرین ساعت سے پہلے اس بات کا گماں بھی ممکن نہیں تھا کہ عیش و عشرت اور گمراہی جس معاشرے کی گھٹی میں داخل تھی، اس کو اس فکری بے جہتی سے نجات دلائی جا سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپؐ کی مکی زندگی کا دور بے شمار ایسی آزمائشوں سے عبارت نظر آتا ہے جن پر پورا اترنے کیلئے آپؐ ہی کے ایمان ، خلوص، صبر وثبات ، استقلال کی ضرورت تھی۔آپ ؐنے کفر کی ان تمام مخالفتوں اور سازشوں کا صبر و رضا سے مقابلہ کیا اور اپنی شفقت و احسان سے ان کا جواب دیا۔مکی زندگی کے بعد مدنی دور میں بھی کفار کا معاندانہ رویہ برابر جاری رہا لیکن فتح مکہ کے بعد آپ ؐنے رحمت کے ابواب یوں وا فرمادیے کہ بد ترین مخالفوں کیلئے عفو در گذر کا سمندر امڈ آیا ، ان کے ہاں پناہ لینے والوں کیلئے بھی اعلانِ امان کر دیا گیا۔ احترام ِآدمیت کی یہ درخشاں مثال ہر دور میں انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔غلاموںاور لونڈیوں کے ساتھ آپ کی شفقت بے پایاں تھی۔آپؐ کسی محفل میںہوتے اور کوئی لونڈی آپ ؐکی خدمت میں حاضر ہو کر اپنی کوئی مشکل گوش گزار کرنا چاہتی تو آپؐ جھٹ اُٹھ کھڑے ہوتے اور ارشاد ہوتا کہ تمہاری بات سننے کیلئے تم جہاں کہو میں تمہارے ساتھ جا سکتا ہوں۔ بچوں اور بزرگوں کے ساتھ آپ ؐکی محبت وعزت کی کوئی حد نہ تھی۔ آپؐ انہیں سلام کرنے میں ہمیشہ پہل فرماتے اور سفر سے واپس آتے تو جو بچہ راستے میں ملتا، اُسے اپنے ساتھ سواری پر بٹھا لیتے۔آپ ؐاپنے کام اپنے ہاتھوں سے کرنا پسند کرتے تھے۔ نعلین مبارک کی خود مرمت فرما لیتے تھے۔لباسِ اطہر اگر پھٹ جاتا تو اپنے دست ِمبارک سے اس میں پیوند لگا لیتے تھے۔ صحابہ کرام ؓ کے ساتھ غزوات یا سفر کے موقع پر آپؐ بھی برابر شرکت فرماتے، اگر کوئی اور کام نہ ہوتا تو جنگل سے لکڑیاں جمع کرنے کی ذمہ داری آپؐ خود اٹھا لیا کرتے تھے۔
آج اگر انسان زندگی کی اصلاح و فلاح کیلئے کوئی ابدی ضابطۂ حیات ہمارے سامنے موجود ہے تو یہ صرف رسول ؐکی جہدِ مسلسل ہی کا میٹھا پھل ہے۔ آج اگر زندگی کا ایک بہترین اور اَحسن نمونہ ہماری نظر وں کے سامنے ہے تو یہ ہمارے رہبرِ کامل ہی کا پیش کردہ ہے۔اللہ تعالیٰ نے دونوں جہانوں کی بادشاہت آپ ؐکو مرحمت فرمائی اور آپ ؐنے اپنے لئے فقرو فاقہ کو منتخب فرمایا۔لباسِ اطہر میں جا بجا پیوند لگے ہوتے تھے۔بھوک کی شدت بڑھتی تو پیٹ پر پتھر باند لیتے۔ایک دوہرا کھیس یا دو تہی،جسے آدھا بچھا لیتے اور آدھا اوڑھ لیتے، بھی میسر نہ ہوتا تو کھڑی چارپائی پر آرام فرما لیتے جس سے جسم ِمبارک پر بان کے نشانات بن جاتے۔آپؐ کے اسوۂ حسنہ کا ہر گوشہ انسانیت کیلئے روشنی کا وہ دائمی سرچشمہ ہے جس سے ہر عہد کا انسان رہنمائی حاصل کرتا رہے گا۔آپ ؐنے آدمیت کو جو عزو شرف بخشا، اس کیلئے ابن آدم ابد الاباد تک اس محسن عظیم صلی اللہ علیہ وسلم کا احسان مند رہے گا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ریاستی درجے بحالی کی کوشش: عمر عبداللہ نے کھڑگے اور راہل کاشکریہ ادا کیا، مرکز سے وعدہ پورا کرنے کا مطالبہ
تازہ ترین
ایران سے بات کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے : ٹرمپ
برصغیر
شدید بارشوں اور آندھی کی پیش گوئی، ضلع انتظامیہ پلوامہ کی عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت
تازہ ترین
امرناتھ یاترا جوش و خروش کیساتھ جاری، معطلی کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت: صوبائی کمیشنر کشمیر
تازہ ترین

Related

جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 10, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 3, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 26, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل

June 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?