سرینگر// متحدہ مجلس علماء کے امیرمیرواعظ محمد عمر فاروق نے اسلامی کلینڈرکے لحاظ سے نئے سال1439کی آمد پراہلیان جموں و کشمیر سمیت عالم اسلام کے تمام مسلمانوں کو مبارکبادپیش کی ہے۔ایک بیان میںمیرواعظ نے کہا کہ’ ہر نیا سال احتساب نفس کی دعوت دیتا ہے ۔ ایسے میںہمیں اپنے ماضی سے سبق لیکر اپنے حال اور مستقبل کو بہتر اور درخشاںبنانے کی کوششیں کرنی چاہئیں ۔میرواعظ نے کہا کہ عصر حاضر میں ملت اسلامیہ اور اسلام کو جن چلینجز اور گوناگوں مسائل ومشکلات کا سامنا ہے اور جموںوکشمیر میں جو انتہائی سنگین اور ابتر صورتحال ہے اُن سے نجات کیلئے انتہائی ضروری ہے کہ ملت اسلامیہ محرم الحرام کے مقدس ایام میں خصوصیت کے ساتھ کتاب و سنت کی بنیاد پراتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔ میرواعظ نے اللہ کے حضوردعا کی کہ نیا سال کشمیری عوام اور پوری نوع انسانیت کے لئے خوشحالی اور آزادی کا تحفہ لیکر آئے ۔