رام بن//ڈپٹی کمشنر رام بن کی جانب سے ضلع افسروں کی ایک میٹنگ طلب کی گئی۔جس میں انجمن امامیہ چندرکوٹ نے بھی شرکت کی اس دوران محرم الحرام کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر طارق حسین گنائی نے بجلی اور پی ایچ ای محکموں کے حکام کو ہدایات دیں کہ وہ محرم الحرام کے دنوں کے دوران بجلی اور پانی کی سپلائی بغیر کسی خلل کے جاری رکھیں تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے محکمہ خوراک و سپلائز اور اموارِ صارفین کے حکام سے کہا کہ وہ کنفر چندرکوٹ کے عوام خورونی اجناس بشمول چینی کی بر وقت دستیابی یقینی بنائیں چیف میڈیکل آفیسر سے کہا گیا کہ وہ محرم الحرام کے دنوں کے دوران چندر کوٹ میں ایمبولینس اور نیم طبی عملہ کی حاضری کو لازمی طور بنائے رکھیں۔میٹنگ میں پولیس اور سیکورٹی ایجنسیوں کے علاوہ ٹریفک پولیس کے آفیسر بھی موجود تھے۔پولیس اور ٹریفک پولیس کے حکام کو ہدایات دی گئیں کہ وہ ان دنوں کے دوران قومی شاہرہ پر گاڑیوں کی آمد و رفت کو معمول کے مطابق بنائے رکھنے کے لئے تمام تر ضروری قدم اٹھائیں۔