نیوز ڈیسک
سرینگر//مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے جمعہ کی شام کہا کہ محرم الحرام کا چاند کہیں نظر نہیں آیا اور اس طرح اتوار کو نئے اسلامی سال 1444 ہجری کا آغاز ہوگا۔مفتی ناصر الاسلام نے بتایا کہ جموں یا کشمیر کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کے حوالے سے کوئی گواہ ریکارڈ پر دستیاب نہیں ہو سکتا۔ اانہوں نے کہا کہ نئے سال کا آغاز 31 اگست بروز اتوار سے ہوگا اور عاشورہ 9 اگست کو منایا جائے گا۔اپنے پیغام میں مفتی اعظم نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ آنے والے عشرے کو کفایت شعاری کے ساتھ منائیں اور ساتھ ہی ساتھ امت مسلمہ بالخصوص نوجوانوں کی مجموعی بھلائی کے لیے دعا بھی کریں۔ “ان کا کہنا تھا’’لوگوں کو بے ہودہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے گریز کرنا چاہیے‘‘