مظفر آباد//جیلوں میں بنیادی سہولیات سے محروم محبو سین کی حالت زار پر اظہار تشویش کرتے ہوئے حزب سربراہ اور متحدہ جہاد کو نسل چیئرمین سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت اور ریاستی انتظا میہ طے شدہ اور منصوبہ بند طریقے سے کشمیری محبوسین کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے ۔ موصولہ بیان کے مطابق سید صلاح الدین نے حزب کمانڈ کو نسل کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق کشمیری محبوسین جن میں معروف حریت رہنما مسرت عالم ،آسیہ اندرابی اور ہزاروں دیگر آزادی پسند کارکن شامل ہیں، کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے،ناقص غذائیں ،ناقص طبی سہولیات اوروادی سے باہر جیلوں میں شدت کی گرمی سے بچنے کیلئے نہ ہونے کے برابر انتظامات اس حقیقت کو آشکارا کرتی ہیں کہ مودی حکومت اور محبوبہ سرکارجان بوجھ کرکشمیری حریت پسند کارکنوں اور قائدین کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کا خو فناک کھیل، کھیل رہی ہیں ۔ صلاح الدین نے کہا کہ ان مصدقہ اطلاعات کی تصدیق اس بات سے بھی ہوتی ہے کہ یہ جا نتے ہوئے بھی کہ آسیہ اندرابی شدید علیل ہیں اورانہیں دن میں کئی بار مصنوعی طریقے سے آکسیجن فراہم کی جاتی ہے ،اس کے با وجود انہیں اور ان کے ساتھ فہمیدہ صوفی کوسرینگر سے باہر شدید گرم علاقے کی جیل میں بھیجنا ،اس حقیقت سے پردہ اٹھاتا ہے کہ بھارتی سرکار اور انتظا میہ کی نیت ٹھیک نہیں ہے ۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی بھی محبوس رہنما یا قائد کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کے نتائج انتہائی سنگین نکلیں گے اور جس کی تمام تر ذمہ داری انتظا میہ اور مودی سرکار پر ہوگی ۔ صلاح الدین نے کہا کہ پوری ریاست کو ایک اذیت خانے میں تبدیل کیا جا چکا ہے۔