جموں//وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے آج سابق رُکنِ اسمبلی اور سینئر پی ڈی پی رہنما آنجہانی شانتی دیوی کے گھر جا کر سوگوار خاندان کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے آنجہانی کی روح کے دایمی سکون کیلئے دعا کی ۔ وزیر برائے باغبانی سعید بشارت بخاری ، وزیر برائے خوراک ، شہری رسدات و امور صارفین ، اطلاعات شودھری ذوالفقار علی ، وزیر مملکت برائے صحت آسیہ نقاش ، متعدد قانون ساز اور مختلف سیاسی و سماجی انجمنوں ، رہنما اور معزز شہری اس موقعہ پر موجود تھے ۔