جموں// پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ترنگے کے بارے میں بیان کے خلاف جموں میں ہفتے کو احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ان مظاہروں کا اہتمام شیو سینا ڈوگرہ فرنٹ نامی تنظیم نے کیا تھا۔
یاد رہے کہ محبوبہ مفتی نے گذشتہ روز طویل نظر بندی کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس کے دوران کہا ” میں تب تک کوئی جھنڈا نہیں اٹھاو¿ں گی جب تک نہ جموں وکشمیر کا جھنڈا واپس دیا جائے گا“۔
جموں وکشمیر کے بی جی پی یونٹ نے موصوفہ کے ان کلمات کو” بغاوت“ سے تعبیر کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔