عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموںو کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ جمعرات کو اس وقت شیرِ کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزصورہ پہنچے جب انہیں سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی والدہ کی ناساز طبیعت کے بارے میں اطلاع ملی۔
وزیر اعلیٰ نے اسپتال میں محبوبہ مفتی کی والدہ کی مزاج پرسی کی، ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ عمر عبداللہ کے ہمراہ ناصر اسلم وانی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر سکمز ڈاکٹر اشرف گنائی اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق جان نے وزیر اعلیٰ کو مریضہ کی صحت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور یقین دلایا کہ اسپتال انتظامیہ مریضہ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت ہر سطح پر مریضہ کے علاج و معالجے کے لیے مکمل تعاون فراہم کرے گی اور ان کی جلد شفایابی کے لیے دعاگو ہے۔
محبوبہ مفتی کی والدہ کی عیادت کے لیے عمر عبداللہ سکمز صورہ پہنچے
