محبوبہ مفتی کی مودی سے ملاقات

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read

نئی دلی // وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کل وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرکے موجودہ حالات پر بات چیت کی خاصکر بھارت پاک کے درمیان بڑھتی کشیدگی اور لائن آف کنٹرول اور بین اقوامی سرحد پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھی بات کی گئی۔ ایک گھنٹے کی اس ملاقات میں وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم کو 8جولائی کے بعد پیدا شدہ صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم کے ساتھ وادی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات کی اورریاست کی ترقی کیلئے کئے گئے اقدامات کیلئے انکا شکریہ ادا کیا گیا ۔ محبوبہ مفتی پہلی مرتبہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں سرجیکل سٹرائکس کے بعد نریندر مودی سے ملاقات کی ہے۔ وزیر اعلی نے نریندر مودی کو ان اقدامات سے بھی آگاہ کرایا جو سرحد پر رہنے والے لوگوں کی منتقلی کیلئے کئے گئے ہیں۔
 

 

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *