سرینگر/ریاست کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کیخلاف ''غداری'' کے بیان پر مبنی شکایت جموں ضلع مجسٹریٹ نے ایس ایس پی جموں کو روانہ کی ہے تاکہ اس سلسلے میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔
ایک سماجی کارکن سکیش سی کھجوریہ نے بدھ کو کہا'' پی ڈی پی صدر کیخلاف قومی پرچم، جو کہ قومی عزت کی ایک علامت ہے، کے بارے میں بیان اور اُن کی طرف سے دفعہ35اے ہٹائے جانے کی صورت میں1947کی صورتحال کی دھمکی کو لیکر شکایت ایس ایس پی جموں کو روانہ کی گئی ہے۔''
کھجوریہ نے 30مارچ کوآر ٹی آئی کے تحت ایک درخواست دی تھی جس میں اُنہوں نے محبوبہ کے مذکورہ بیان پر کی جانے والی کارروائی کی تفصیلات طلب کی تھیں۔انہوں نے25جون کو ضلع مجسٹریٹ جموں کی طرف سے اپنی درخواست کا جواب وصول کیا ہے جس میں اُنہیں مطلع کیا گیا ہے کہ محبوبہ کیخلاف شکایت قانونی کارروائی کیلئے ایس ایس پی جموں کو روانہ کی گئی ہے ۔