جموں / /وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی پارٹی کو ہماچل پردیش میں جیت حاصل کرنے اور گجرات میں اقتدار برقرار رکھنے کے لئے مبارک باد دی ہے ۔وزیر اعلیٰ نے ان ریاستوں میں چناﺅ نتائج کو وزیر اعظم کے حکمرانی ، اقتصادی اور ترقیاتی ایجنڈے کی توثیق قرار دیا۔ محبوبہ مفتی نے اُمید ظاہر کی کہ وزیر اعظم ترقیاتی اور سیاسی ایجنڈے کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے ۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ نریندر مودی کی پرعزم قیادت میں جموں وکشمیر کے لوگوں کو ان کے کئی تاریخی مسائل اور مصائب کے حل کی کرن نظر آرہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ وقت آچکا ہے کہ جب چیلنجوں کا دلیرانہ طریقے پر مقابلہ کیا جائے اور ریاست کو درپیش مسائل کا پُر امن اور باعزت حل یقینی بنایا جائے تاکہ ہماری نوجوان نسل کو ایک پُر امن، محفوظ اور ترقیافتہ مستقبل سے ہمکنار کیا جاسکے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان اتحاد کے پیچھے یہی بنیادی تصور کا ر فرما تھا۔