سرینگر// سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جموں پولیس کی طرف سے پلوامہ کے ایک کنبے کے ساتھ ناشائستہ سلوک روا رکھے جانے اوردو افراد کو حراست میں لینے پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے پولیس کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس طرح کے وطیرے سے بازآجائے ۔محبوبہ مفتی نے کہاکہ جنگجوئوں کے اہل خانہ خصوصا خواتین کے ساتھ نازیبا سلوک قطعی طور ناقابل برداشت ہے اور اگر یہی سلسلہ جاری رکھا جائے تو اسکے خلاف سخت ایجی ٹیشن ہوگی ۔محبوبہ مفتی نے پلوامہ کا دورہ کرنے کے دوران متاثرہ کنبے کے ساتھ ملاقات کی ۔محبوبہ مفتی نے اس بارے میں ٹویٹر کا بھی استعمال کیا۔انہوں نے کہاکہ وہ آج روبینہ سے ملی جنہیں پولیس حراست میں شدید جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ بستر علالت پر پڑی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وہ اس واقعے کے خلاف احتجاج کرتی ہے اور گورنرانتظامیہ پر زور دیتی ہے کہ وہ خاطی اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرے