Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

محبوبہ مفتی کا شہر سرینگر کا جامع دورہ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 20, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
سرینگر //وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بدھ کو شہر سرینگر کا جامع دورہ کر کے کئی عوامی اہمیت کی حامل سہولیات کے علاوہ ترقیاتی پروجیکٹوں کا بھی افتتاح کیا ۔  وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تعمیراتِ عامہ کے وزیر نعیم اختر ، وزیر تعلیم سید الطاف بخاری ،صوبائی کمشنر بصیر احمد خان اور دیگر سینئر افسران بھی تھے ۔  وزیر اعلیٰ نے سیکول ڈوب اور چند پورہ ہارون میں دو سٹیل پلون کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے ہارون ڈیم کا دورہ کر کے زیر عمل جاذبیت کے پروجیکٹ کا جائیزہ لیا ۔ انہیں بتایا گیا کہ 9 کروڑ روپے لاگت والے اس پروجیکٹ سے ڈیم میں واٹر سپلائی میں معقولیت لانے کے علاوہ سائیکل ٹریک اور ہٹ بھی تعمیر کئے جائیں گے ۔ اس موقعہ پر ممبر اسمبلی سونہ وار محمد اشرف میر بھی موجود تھے ۔  وزیر اعلیٰ نے شالیمار میں امام باڑہ باغِ زینب کا دورہ کر کے جاری کام کاج کا جائیزہ لیا ۔ زکورہ میں وزیر اعلیٰ نے 75 بستروں والے زچگی سنٹر کا بھی سنگِ بنیاد رکھا ۔ اس میں نوزائد بچوں کیلئے 24 بیڈ ہوں گے اور اس پروجیکٹ پر 12.83 کروڑ روپے کا خرچہ آئے گا جو اگلے سال کے اختتام تک مکمل ہونے کی توقع ہے ۔  وزیر اعلیٰ نے زکورہ میں 53 کنال اراضی پر محیط 11.48 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت والے زنانہ ڈگری کالج کا سنگِ بنیاد رکھا اسے اگلے سال جون تک مکمل کیا جائے گا ۔ اس موقعہ پر ممبر اسمبلی گاندر بل اشفاق جبار بھی موجود تھے ۔  محبوبہ مفتی نے جواہر لال نہرو میموریل ہسپتال رعنا واری کا دورہ کر کے اضافی بلاک کا سنگِ بنیاد رکھا اس کی مدد سے ہسپتال میں 100 مزید بیڈ دستیاب ہوں گے اور اس پر 19.29 کروڑ روپے کا خرچہ آئے گا ۔ یہ پروجیکٹ دسمبر 2018 تک مکمل ہو گا ۔ اس موقعہ پر وزیر صحت بالی بھگت اور ایم ایل سی خورشید عالم کے علاوہ محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی موجود تھے ۔  بعد میں محبوبہ مفتی نے بابا ڈیمب کا دورہ کر کے برارِ نمبل پروجیکٹ کی پیش رفت کا معائینہ کیا اس پروجیکٹ پر 16.91 کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں ۔  انہیں بتایا گیا کہ ڈیم کے متصل ایک پارک کے قیام کا بھی منصوبہ ہے ۔  اس موقعہ پر مقامی باشندوں کے ایک وفد نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کر کے تحفظاتی کاموں کو بغیر کسی تعطل کے جاری رکھنے کی مانگ کی ۔ وزیر اعلیٰ نے وزیر تعلیم کو اس پروجیکٹ کی نگرانی کر کے انہیں رپورٹ پیش کرنے کیلئے کہا ۔ محبوبہ مفتی نے شریف آباد میں فلڈ سپل چینل کے اوپر 180 میٹر پُل کا سنگِ بنیاد رکھا ۔ اگلے سال تک مکمل ہونے والے اس پُل پر 20 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے ۔  وزیر اعلیٰ نے پادشاہی باغ ۔ وُلر سیکشن پر دریائے جہلم کے ڈریجنگ کام کا برسرِ موقعہ جائیزہ لیا انہیں بتایا گیا کہ اس پر کافی حد تک کام کیا گیا ہے ۔ اگلے سال تک مکمل ہونے والے اس پروجیکٹ پر 400 کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں ۔  سوئی بُگ کے باشندگان کے ایک وفد نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کر کے اُن کے گاؤں کیلئے انسدادِ سیلاب سے متعلق اقدامات کرنے کی مانگ کی ۔  بمنہ میں محبوبہ مفتی نے ٹٹو گراؤنڈ سے بمنہ بائی پاس تک سڑک کی کشادگی کے کام کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے جہلم ، ڈل اور رکھِ گنڈ اکشا میں رہنے والے افراد کی باز آباد کاری کے عمل کا جائیزہ لینے کے علاوہ وہاں پسماندہ طبقوں کیلئے اکامتی سہولیات قایم کرنے کی ہدایت دی ۔  دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے بمنہ بائی پاس پر  شاہراہ کے متصل پارک کے قیام کی بھی ہدایت دی ۔ بعد میں محبوبہ مفتی نے رام باغ فلائی اوور کا دورہ کر کے جاری کام کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے پروجیکٹ عہدیداروں کو اپنی کوششوں کو دوگنا کر کے اس پروجیکٹ کو رواں سال ستمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔ استاد گھر کا افتتاح کرنے کے بعد اساتذہ کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہر ایک سماج میں نوجوانوں کے ذہنوں کو صحیح راہ دینے میں اساتذہ اہم رول ادا کرتے ہیں ۔افتتاح کے بعد وزیر اعلیٰ نے استاد گھر کے مختلف سیکشنوں میں سہولیات کا جائیزہ لیا انہوں نے آڈیٹوریم پر باقی ماندہ کام کی تکمیل اور صفائی ستھرائی اور کچن سہولیات کے بہتر رکھ رکھاؤ پر زور دیا ۔ اس سے قبل وزیر تعلیم سید الطاف بخاری نے وزیر اعلیٰ کو یقین دلایا کہ محکمہ کی ترجیح طلبا کو معقول ذہنی اور اخلاقی تعلیم فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے سکولوں اور کالجوں میں طلبا کی بہتر رہنمائی کیلئے اساتذہ کی سراہنا کی ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ بہت جلد سکولوں اور کالجوں میں طلبا کیلئے کونسلنگ سیل تشکیل دے گا ۔وزیر اعلیٰ نے تواریخی زنانہ کالج نوا کدل میں اکیڈمک اور سائینس بلاک کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے طلبا کی طرف سے قائم کئے گئے کرافٹ سنٹر کا معائینہ کیا اور طلبا کی سراہنا کی ۔ وزیر اعلیٰ نے صوبائی کمشنر کو کشمیر ہاٹ یا امپوریم کے احاطے میں مناسب آؤٹ لیٹ کیلئے جگہ دیکھنے کی ہدایت دی ۔ وزیر اعلیٰ کی آمد پر کالج کی زنانہ این سی سی کیڈٹوں کے دستے نے وزیر اعلیٰ کا خیر مقدم کیا ۔ بعد میں وزیر اعلیٰ نے امر سنگھ کالج میں نئے فیکلٹی ڈیولپمنٹ سنٹر کا بھی افتتاح کیا ۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ویشنو دیوی یاترا راستے پر لینڈ سلائیڈنگ | ایک یاتری ازجان،9زخمی،ایل جی کا اظہار افسوس
جموں
پونچھ میں لینڈ سلائیڈ نگ کا المناک حادثہ، 1طالبعلم جاں بحق، 5زخمی ڈپٹی کمشنر کی زخمی بچوں کی عیادت، متاثرہ خاندانوں کو ریلیف فراہم کی گئی
پیر پنچال
ریاسی اور پونچھ میں آج سکول بند رہیں گے
جموں
جموں میں مون سون کا جادوسر چڑھ کر بولا | بادلوں کی گرج، بارش کی رم جھم اور قدرت کے حسین رنگوں کا نظارہ
جموں

Related

صفحہ اول

آپریشن سندور اور پہلگام حملہ معاملات|| پارلیمنٹ کا پہلا دن ہنگامہ کی نذر اپوزیشن کی نعرے بازی اور احتجاج کے بعد حکومت بحث کرانے پر متفق

July 21, 2025
صفحہ اول

مقررہ ہدف 100فیصدحاصل ۔22منٹ میں دہشت گردی ٹھکانے تباہ:مودی

July 21, 2025
صفحہ اول

نائب صدر جگدیپ دھنکھر عہدے سے مستعفی

July 21, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

جگدیپ دھنکھڑ خرابئ صحت کے باعث نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

July 21, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?