سرینگر//سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے کولگام میں فوج کے ہاتھوں ہوئی شہری ہلاکتوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ افسوس ناک ہے کہ انسانی جانوں کا زیاں جاری ہے ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ ان ہلاکتوں پر روک لگائی جائے ۔محبوبہ مفتی نے غمزدہ کنبوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا