محبوبہ مفتی عیادت کیلئے عارف لائیگروکے گھر گئیں

Mir Ajaz
1 Min Read

 

سرینگر//پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے جمعہ کو پی ڈی پی لیڈر عارف لائیگرو کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان کی خیریت دریافت کی ۔ایک بیان کے مطابق عارف لائیگرو کی حال ہی میں سرجری ہوئی ہے اور انہیں گزشتہ ہفتے ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔محبوبہ مفتی پی ڈی پی کے سینئر لیڈر اور سابق ایم ایل اے انجم فضلی کے ہمراہ اُن کے گھر پہنچی جہاں انہوں نے لائیگرو کی خیریت جانیں کیونکہ وہ گزشتہ کئی دنوں سے علیل تھے اور اسپتال میں بھی داخل تھے۔محبوبہ مفتی نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

 

Share This Article