سرینگر//بالاکوٹ سیکٹرمیں 5 شہریوں کی ہلاکت پرمحبوبہ مفتی ،ڈاکٹرفاروق ،عمرعبداللہ اورجی اے میرنے سخت صدمے کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ اس المناک صورتحال کولفظوں میں بیان کرناممکن نہیں ۔وزیراعلیٰ نے رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی ظاہرکی ۔ڈاکٹرفاروق اورعمرعبداللہ نے مہلوکین کے لواحقین سے تعزیت ظاہرکرتے ہوئے جموں وکشمیرمیں حدمتارکہ پرفوری اورمکمل فائربندی کامطالبہ کیا۔ جے اے میرنے سرحدی کشیدگی کیلئے نریندر مودی سرکارکوموردالزام ٹھہراتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کوسرحدی آبادی کے جان ومال کی ذرابھی فکرنہیں ۔وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنی جانب سے صدمہ ظاہرکرتے ہوئے تحریرکیاہے کہ انیں کراس ایل ائوسی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی کنبے کے5افرادکے جاں بحق ہوجانے پرسخت صدمہ پہنچا۔ڈاکٹرفاروق اوراُنکے فرزندعمرعبداللہ نے بالاکوٹ سیکٹرمیں پیش آئے سانحہ پررنج وغم کااظہارکرتے ہوئے پانچ معصوم شہریوں کی ہلاکت کوبڑاسانحہ قراردیا۔انہوں نے مہلوک شہریوں کے غمزدہ لواحقین کے ساتھ تعزیت کااظہارکرتے ہوئے جموں وکشمیرمیں حدمتارکہ پرفوری اورمکمل فائربندی کامطالبہ کیا۔عمرعبداللہ نے ٹویٹرپراپنے ایک ٹویٹ میں لکھا’اللہ تعالیٰ مہلوکین کوجنت نصیب کرے‘‘۔اس دوران پردیش کانگریس صدرجے اے میرنے سانحہ پرسخت رنج وغم ظاہرکرتے ہوئے معصوم شہریوں کی ہلاکت کی مذمت کی ۔