عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی)نے اتوار کو پارٹی صدر محبوبہ مفتی سمیت اپنے تین رہنمائوں کو تین پارلیمانی حلقوں سے امیدوار نامزد کیا۔پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین سرتاج مدنی نے پارٹی ہیڈ کوارٹر سرینگر میں ایک پریس کانفرنس میں امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ پارٹی کے سینئر رہنمائوں سے مکمل مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔مدنی نے کہا “پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی اننت ناگ-راجوری سیٹ سے الیکشن لڑیں گی۔ پارٹی کے یوتھ صدر وحید الرحمان پرہ سرینگرنشست سے الیکشن لڑیں گے، اور فیاض احمد میر( سابق ایم پی )شمالی کشمیر کی بارہمولہ سیٹ سے میدان میں اتریں گے،” ۔