Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

محبت

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 22, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
 میں آج بھی شہر کی مشہور پارک کے کونے میں رکھے بنچ پر بیٹھا کسی کا انتظار کر رہا تھا ۔ میں کل بھی یہیں منتظر تھا اور آج بھی۔  میں پچھلے بیس برس سے ایسے ہی آتا اور مایوس ہوکے چلا جاتا ہوں۔ پارک کےبلند قامت طویل عمر چنار بھی اب میری مایوسی کے ہمراز بن چکے تھے۔ان کی خاموشی دیکھ کر ایسا لگتا کہ جیسے یہ خاموشی میری خاموشی کی ہمدرد ساتھی ہے، لیکن جب میرا کرب مجھے بے قرار کرکے رکھ دیتا اور ناامید ہوکر وہاں سے نکل پڑتا ہوں تو چلتے چلتے چنار کے پتوں کی سرسراہٹ گویا میری ناکامی پر قہقہہ مارنے لگتی ہے۔ سو اس دن میں ٹھہر گیا ۔ 
درختوں کی شاخوں پر محو گفتگو پرندوں کو دیکھکر میں بھی اپنے ماضی کی یادوں میں چلا گیا ۔ جب میری جوانی شباب پر تھی اور میں اپنی ادیفہ کے سنگ باغ کے اسی بنچ پر دیر تک محو گفتگو رہتا ۔ کتنے حسین لمحے تھے ۔وہ پہروں بیٹھے رہنا ، کبھی ہنسنا، کبھی قہقہےماربا، کبھی روٹھنا ، کبھی منانا ، ڈھیر ساری باتیں اور وہ قلفی جو اسکی من پسند تھی ۔ ہاہا۔۔ 
کیسے ضد کرتی تھی بالکل بچوں کی طرح ۔ مجھے یاد ہے اس دن کیسے زوروں سے روئی جب میری وجہ سے اُس کے ہاتھ سے قلفی گر گئی اور پھر میں نے پانچ قلفیاں کھلانے کا وعدہ کرکے چپ کرایا تھا ۔ بدھو ! 
میں ابھی ان ہی حسین خوابوں کی دنیا میں تھا کہ مچھر کے ڈنک نے واپس ہوش میں لایا ۔ جیسے مجھ سے کہہ رہا ہو ۔ "بے وفا ، ظالم۔  تو جن یادوں کے گلستانوں کی سیر کر رہا ہے اسے ویران کرنے والا بھی تو ہی ہے ، سو تجھے کوئی حق نہیں کہ تو ماضی کو یاد کرے۔" 
لیکن میں بے وفا نہیں تھا ۔ میں نے محبت کی تھی ۔ محبت، جسے دنیا میں کوئی بیان نہیں کر سکتا اور نہ کوئی رشتہ محبت کی تکمیل کی سند دے سکتا ہے ۔ محبت رشتوں یا بندھنوں کی محتاج نہیں ۔ محبت احساس کا نام ہے،  وہ احساس جو گمنام کو بھی رشتے کا نام دیتا ہے ۔ محبت بیس برس اضطراب کے سمندر میں ڈوبنے کے باوجود کنارے کی تلاش کا نام ہے ۔ محبت لفظوں میں بیان نہیں ہوسکتی،  محبت صرف محبت ہے ۔ 
میں بے وفا نہیں تھا ۔ کبھی کبھی زندگی میں کچھ موڑ ایسے آتے ہیں جہاں محبت قربان کرنی پڑتی ہے ۔ اسکا مطلب یہ نہیں کہ محبت ختم ہو جاتی ہے ۔ یہ امتحان ہوتا ہے اور میں اس امتحان میں بزرگوں کی جیت کیلئے اپنی محبت ہار کے آگیا تھا۔ میرے والد صاحب شہر کے بڑے اور معتبر شخصیتوں میں سے تھے ۔ جب میں اٹھارہ سال کا ہوگیا تب سے ہی میری شادی کی فکر گھروالوں سے زیادہ رشتہ داروں کو ہونے لگی اور اکثر میرے نکاح کا ذکر چھیڑتے ۔  جب میں نے اپنی محبت کا انکشاف اپنے والد صاحب کے سامنے کیا تو معلوم ہوا کہ میرے والد صاحب نے شہر کے مشہور تاجر کی بیٹی سے میرا نکاح پہلے سے ہی طے کر رکھا ہے اور میرے والد صاحب نے میرے سامنے شرط رکھ دی ۔
" آصف بیٹا ۔ ۔ تم جس ادیفہ کا ذکر کر رہے ہو تمہیں معلوم ہونا چاہیئے کہ اس کا پورا خاندان ہمارے کھیتوں میں مزدوری کرتا ہے اور تم چاہتے ہو کہ وہ ہمارے گھر میں بچھے قیمتی قالین کو کیچڑ سے لتھیڑ دیں ۔ ہر گز نہیں ۔ بھول جاو اُسے اور اگر نہیں بھول سکتے تو مجھے بھول جاؤ" 
میں نے انہیں سمجھانے کی کافی کوشش کی مگر مادیت کی عینک سے جذبات، احساسات اور محبت نہیں دیکھی جا سکتی اور میں ہار گیا ۔ 
میں نے اسکے بعد ادیفہ کو کبھی نہیں دیکھا اور نہ اس سے بات ہوئی ۔ میں بنچ پر بیٹھا اپنی زندگی کے نشیب و فراز کے جھرمٹوں میں گم تھا کہ ایک ادھیڑ عمر خاتون نے مجھے چونکا دیا ۔ 
" جی ۔۔ اسلام علیکم ۔۔ کیا میں یہاں بیٹھ سکتی ہوں " 
میں بنچ کے ایک سرے کی طرف  سرک گیا اور وہ بیٹھ گئی ۔ شاید وہ اپنے پوتے پوتیوں کے ساتھ آئی تھی، جو دور پارک میں کھیل رہے تھے اور وہ انہیں ہلکی مسکان کے ساتھ دیکھ رہی تھی ۔ 
" آپ کے پوتے ہیں؟  " میں نے پوچھا 
" جی نہیں ۔ میرے محلے میں رہتے ہیں " اس نے بنا میری طرف نظر کئے جواب دیا ۔
" آپ کہاں سے ہیں " میں نے پھر پوچھا ۔
" میں ۔۔۔ قبرستان سے ؟" ہاہاہا ۔۔ وہ ہنستے ہوئے بولی ۔
" قبرستان " ؟ میں نے تعجب سے پوچھا ۔
" میری زندگی کی تنہائی لحد کی تنہائی سے کچھ کم نہیں "  
وہ کچھ اور کہنا چاہتی تھی مگر آنکھوں سے بہہ رہے اشکوں کے سیلاب نے زبان پر سسکیوں کا باندھ کھڑا کردیا ۔ وہ اس باندھ کو توڑنے کی جستجو میں تھی کہ بچے دوڑتے چلے آئے ۔ 
" ادیفہ آپا ۔ چلیں واپس چلتے ہیں ۔ " 
���
ہندوارہ ،متعلم شعبہ اردو کشمیر یونیورسٹی،9596253135
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کپواڑہ کے گاؤں میں آلودہ پانی پینے سے 200 سے زائد افراد بیمار
تازہ ترین
13جولائی کی سرکاری چھٹی کو جلد بحال کرایا جائے گا: تنویر صادق
تازہ ترین
سَمسَن، بڈگام میں موبائل نیٹ ورک غائب، طلباء شدید مشکلات سے دوچار
تازہ ترین
امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 6 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا دسواں قافلہ روانہ
برصغیر

Related

ادب نامافسانے

ابرار کی آنکھیں کھل گئیں افسانہ

June 28, 2025
ادب نامافسانے

جب نَفَس تھم جائے افسانہ

June 28, 2025
ادب نامافسانے

یہ تیرا گھر یہ میرا گھر کہانی

June 28, 2025

ایک کہانی بلا عنوان افسانہ

June 28, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?