صنم جی آج کہیے نا
محبت کس کو کہتے ہیں
محبت کونسی شے ہے
مگر اِک بات ہے چاہت
زمانے کے رِواجوں سے ذرا ہٹ کے مجھے کہنا
عقیدت کے حِجابوں کو پَرے رکھ کے مجھے کہنا
محبت کس کو کہتے ہیں
اُصولِ عصر مت کہنا
کہ محبت اک تجارت ہے
وہ جس میں شِرک ہوتے ہیں
مُسلسل کُفر ہوتے ہیں
سِتمگر ، بد عہد پھر بھی
فسانے، ڈُھونگ رچتے ہیں
مجھے تم سے محبت ہے
صرف تم سے محبت ہے
میں اِس دنیا سے نا واقف
مجھے کچھ بھی نہیں معلوم
مگر اب کچھ تو کہتے ہیں
صرف ناراض مت ہونا
مجھے بد عہد مت کہنا
محبت ایک عبادت ہے
جفائیں جس میں ہوتی ہیں
شرک ہر گز نہیں ہوتے
خطائیں ہو بھی سکتی ہیں
کفر ہر گز نہیں ہوتے
وفا کا ایک پروانہ
مہر سی ایک شمع کو
جھلس کر راکھ ہوتے بھی
مروت کی صدا دیتا ہے
مجھے تم سے محبت ہے
صرف تم سے محبت ہے
صنم جی اب تو کہیے نا
محبت کس کو کہتے ہیں
محبت کونسی شے ہے
معصوم فرمان مرچال
زینہ گیر سوپور،موبائل نمبر؛ 6005809201