Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جمعہ ایڈیشن

محبت محض اللہ کیلئے

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 7, 2020 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
10 Min Read
SHARE
والدین کو اولاد سے الفت ہوتی ہے اور اولاد کو ماں باپ کے ساتھ محبت ہوتی ہے۔بھائی بہن بھی ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔اسی طرح رشتہ داروں کے درمیان محبت کے جذبات پائے جاتے ہیں۔ یہ فطری محبت ہے جو انسان کی سرشت میں رکھ دی گئی ہے۔یہ وہ جبلی محبت ہے جو انسانوں کے علاوہ تمام جانداروں، چرندوں، پرندوں اور درندوں کے درمیان بھی موجود ہے۔ہر جانور اپنے بچوں سے محبت رکھتا ہے اور بچوں کو بھی اپنے ماں باپ کے ساتھ محبت ہوتی ہے۔یہ محبت جاندار مخلوق کی زندگی کے لئے ناگزیر ضرورت ہے اور ایک جبلی تقاضا ہے۔
ایک محبت وہ ہے جو کسی کے حسن سلوک، ہمدردی، خیر خواہی اور احسان کے نتیجے میں پیدا ہو جاتی ہے۔ ایک شخص کسی کو خطرے سے نکا لتاہے یا مشکل میں اس کی مدد کرتا ہے یا اس کی کوئی مالی ضرورت پوری کرتا ہے تو اس کے نتیجے میں اس محسن کے ساتھ محبت پیدا ہو جاتی ہے۔چنانچہ یہ محبت ایسی ہے جو نیکوں اور بُروں،فاسقوں، فاجروں،مشرکوں اور کافروں کے درمیان بھی پیدا ہو جاتی ہے ،یعنی کسی کا حسن سلوک دوسرے شخص کے اندر محبت بھرے جذبات کے ظہور کا سبب بن جاتا ہے۔
لیکن ایک محبت وہ ہے جس کا باعث نہ تو رشتہ داری کا تعلق ہے اور نہ ہی وہ کسی مالی مدد یا احسان کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہے۔یہ وہ محبت ہے جو محض اللہ کے دین سے تعلق سے پیدا ہوتی ہے۔اس محبت میں کسی کا احسان کار فرما نہیں ہوتا بلکہ یہ تو کسی شخص کی نیک نفسی ،زہدو ورع ،خدا ترسی ور للہیت سے متاثر ہو کر ظاہر ہوتی ہے۔یہ پورے طور پر خلوص پر مبنی ہوتی ہے۔ایسی محبت جو محض اللہ کی خاطر ہو ،بڑی قابل قدر اور قیمتی شے ہے۔ویسے تو ہر وہ عمل جو اللہ کی رضا جوئی کے لئے کیا جائے،رب العالمین کی خوشنودی کا باعث اور بارگاہ خداوندی میں شرف قبولیت سے سر فراز ہوتا ہے۔
مسند احمد کی ایک روایت میں،جس کے راوی حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ جس بندے نے بھی اللہ کے لئے کسی بندے سے محبت کی ،اُس نے اپنے رب تعالیٰ ہی کی عظمت وتوقیر کی۔یہ اس لئے کہ جس شخص کو معرفت حق حاصل ہو گی یعنی اس کے دل پر اللہ تعالیٰ کی عظمت نقش ہو چکی ہو گی وہی شخص اس مقام پر پہنچ سکے گا جہاں وہ اللہ کے پیاروں کے ساتھ محبت کے جذبات سے سرشار ہو گا اور اس کا مطمح نظر محض اللہ کی رضا جوئی ہو گا۔حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ بندوں کے اعمال میں اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب وہ محبت ہے جو اللہ کے لئے ہو اور وہ بغض جو اللہ کے لئے ہو‘‘۔ (سنن ابی دائود)
قرآن مجید میں ہے کہ ایمان والوں کو سب سے زیادہ محبت اللہ تعالیٰ سے ہے ،اسی لیے جو لوگ محض اللہ کی خاطر ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں خالق کائنات بھی اُن سے محبت کرتا ہے۔حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ میری محبت ان لوگوں کے لئے واجب ہے جو باہم میری وجہ سے محبت کریں اور میری وجہ اور میرے تعلق سے کہیں جڑ کر بیٹھیں اور میری وجہ سے باہم ملاقات کریں اور میری وجہ سے ایک دوسرے پر خرچ کریں۔(موطا امام مالک رحمۃ اللہ علیہ)۔
یہ اتنی بڑی بشارت ہے کہ جس بندے کو یہ مل جائے وہ اپنے مقدر پر جتنی بھی خوشی منائے کم ہے ‘کیونکہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ تو سب سے سچا ہے۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے مروی زیر درس حدیث کے مطابق اللہ تعالیٰ کے اُن بندوں پر روز قیامت انبیاء اور شہداء بھی رشک کریں گے جو آپس میں محض اللہ کی خاطر محبت کرتے ہوں گے نہ ان کے درمیان رشتے ناتے کا تعلق ہو گا اور نہ ہی کوئی مالی لین دین کا معاملہ ہو گا۔
یہاں یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ حدیث کے الفاظ کا یہ مطلب نہیں کہ ان متحابین کا مقام جنت میں انبیاء و شہداء سے افضل ہو جائے گا ‘بلکہ ان لوگوں کو اتنا اونچا مقام ملے گا کہ انبیا  وشہداء بھی تعجب کریں گے کہ یہ لوگ اس قدر بلند درجے تک پہنچ گئے ہیں!
مسلم شریف میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’قیامت کے دن اللہ تعالیٰ ارشاد فرمائیں گے کہ کہاں ہیں میرے وہ بندے جو میری عظمت و جلال کی وجہ سے آپس میں الفت ومحبت رکھتے تھے ؟آج جبکہ میرے سایہ کے علاوہ کوئی سایہ نہیں ہے‘میں اپنے ان بندوں کو اپنے عرش کے نیچے سایہ دوں گا۔‘‘
ایک اور حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جن سات خوش نصیبوں کو قیامت کے دن عرش کا سایہ دینے کا وعدہ کیا ہے، اُن میں ایک وہ بھی ہیں جو آپس میں اللہ کے لئے محبت کا تعلق رکھتے ہوں۔قیامت کا دن وہ دن ہو گا جس دن سورج کی حرارت شدید ترین ہو گی اور دھوپ کی گرمی سے بچنے کے لئے کہیں کوئی سایہ نہ ہو گا اور ہر شخص پر انتہا درجے کا خوف طاری ہو گا۔
ان حالات میں متحابین کی کیفیت یہ ہو گی کہ ان کے چہرے منور ہوں گے،وہ نورانی منبروں پر بیٹھے ہوں گے،خوشگوار سائے سے لطف اندوز ہو رہے ہوں گے اور اُن سے کسی طرح کا کوئی غم اور حزن طاری نہ ہو گا۔ گویا یہ وہی لوگ ہیں جن کے بارے میں قرآن مجید میں الفاظ آئے ہیں کہ :’’یاد رہے کہ جو اللہ کے دوست (اور اس سے خاص تعلق رکھنے والے) ہیں ان کو نہ کوئی خوف ہو گا اور نہ ہی وہ غمگین ہوں گے۔‘‘
اللہ تعالیٰ کو اپنے فرمانبردار ،عبادت گزار اور بلند کردار لوگوں سے محبت ہے۔پس جو لوگ ان قدسی صفات مردان حق کے ساتھ محبت رکھتے ہیں وہ اللہ کے محبوب بن جاتے ہیںکیونکہ دوست کا دوست بھی دوست ہوتاہے۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ:’’ایک شخص اپنے ایک بھائی سے جو ایک دوسری بستی میں رہتا تھاملاقات کے لئے چلا،تو اللہ تعالیٰ نے اس راہ گزر پر ایک فرشتے کو منتظر بنا کر بٹھا دیا۔( جب وہ شخص اس مقام سے گزرا تو)فرشتے نے اُس سے پوچھا :تمہارا کہاں کا ارادہ ہے ؟اُس نے کہا :میں اس بستی میں رہنے والے اپنے ایک بھائی سے ملنے جا رہا ہوں۔فرشتے نے کہا:کیا اس پر تمہارا کوئی احسان ہے،اور کوئی حق نعمت ہے جس کو تم پورا اور پختہ کرنے کے لئے جا رہے ہو؟ اُس بندے نے کہا: نہیں! میرے جانے کا باعث اس کے سوا کچھ نہیں ہے کہ اللہ کے لئے مجھے اس بھائی سے محبت ہے( یعنی بس اسی ا لٰہی محبت کے تعلق اور تقاضے سے میں اس کی زیارت اور ملاقات کے لئے جا رہا ہوں) فرشتے نے کہا کہ میں تمہیں بتاتا ہوں کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے تمہارے پاس یہ بتانے کے لئے بھیجا ہے کہ اللہ تم سے محبت کرتا ہے‘جیسا کہ تم اللہ کے لئے اس کے اس بندے سے محبت کرتے ہو۔‘‘(صحیح مسلم)
 جو شخص محض اللہ کی خاطر محبت کے جذبات لے کر اپنے مسلمان بھائی کو ملنے جا رہا تھا اللہ تعالیٰ نے فرشتے کے ذریعے اس کو اپنی محبت کی خوشخبری سنائی۔یہاں یہ بات پیش نظر رہنی چاہیے کہ اللہ کے ساتھ محبت کے زبانی دعوئوں کی کوئی حیثیت نہیں ،محبت وہ ہے جس کے نتیجے میں اطاعت پیداہو۔خدا کا محبوب بننے کے لئے اللہ کی بھیجی ہوئی شریعت پر پورے ذوق وشوق کے ساتھ عمل کرنا ہی رضائے الٰہی کے مقام پر فائز ہونا ہے۔
رابطہ ۔اچھہ بل سوپور، موبائل نمبر۔ 7006826398
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سید محمد الطاف بخاری نے مزار شہداء پر حاضری نہ دینے پر حکمران جماعت کے لیڈروں کو لتاڑا کہا، وزیراعلیٰ کو مزار شہدا پر جانے سے کون روک سکتا تھا؟ وہ جان بوجھ کر آج دلی چلے گئے
تازہ ترین
دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کو اب انصاف ملے گا: منوج سنہا
تازہ ترین
کولگام میں امرناتھ یاترا قافلے کی تین گاڑیاں متصادم: 10 سے زائد یاتری زخمی
تازہ ترین
امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار 49 یاتریوں کا بارہواں قافلہ روانہ
تازہ ترین

Related

جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 10, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 3, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 26, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل

June 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?