سرینگر// ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ نے نیشنل کانفرنس کے دیرینہ رکن اور محاذ رائے شماری کے سرگرم ساتھی و سابق میونسپل کونسلر الحاج محمد رمضان وانی آف سورہ ٹینگ رعناواری کے انتقال گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے اور اس سانحہ ارتحال پر مرحوم کے جملہ سوگوران کے ساتھ دلی تعزیت کی ہے۔ انہوں نے مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا کی اور مرحوم کے عوام اور پارٹی خدمات کو بھی یاد کیا۔ پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال ،صوبائی صدر ناصر اسلم وانی ،سینئر نائب صدر صوبہ محمد سعید آخون (سابق ایم ایل اے حضرت بل) ، بلاک صدر خانیار حاجی بشیر احمد نے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔
گنگ بُگ سڑک پر تار کول بچھایا گیا :سنیل شرما
جموں//تعمیراتِ عامہ کے وزیر مملکت سنیل کمار شرما نے منگل کو ایوان میں آغا سید روح اللہ مہدی کی توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران2کلو میٹر لمبی گنگ بُگ , نار کرہ سڑک پر تار کول بچھایا گیا ہے ۔ وزیر نے مزید کہا کہ حیدر پورہ سے گنگ بُگ تک سڑک اورڈرنیج کا کام مکمل ہونے کے بعد رقومات کی دستیابی کی صورت میں ہاتھ میں لیا جائے گا ۔