پانچ بار گرینڈ سلیم جیتنے والی ٹینس سٹار ماریا شراپووا نے کہا ہے کہ ان کو ان کا روزگار واپس مل گیا ہے اور وہ 15 ماہ کی پابندی کے بعد ٹینس مقابلوں میں واپس آ رہی ہیں۔شراپووا پر ممنوعہ دوا میلڈونیم کے استعمال کی وجہ سے گذشتہ سال جون میں دو سال کے لیے پابندی لگا دی گئی تھی۔یہ پابندی کے اے ایس نے لگائی تھی۔ لیکن بعد میں کے اے ایس نے اس میں تخفیف کر دی۔روس سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ ٹینس سٹار آئندہ ماہ پورش گراں پری ٹینس ٹورنامنٹ میں وائلڈ کارڈ انٹری کے ذریعے شرکت کر رہی ہیں۔