Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

’مجھے امن کی بھیک دیں‘، محبوبہ مفتی کی لوگوں سے اپیل

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 4, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 شوپیان//وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے کہا  ہے کہ نوجوانوں خاصکر کم عمر بچوں کی جانب سے پتھرائو کرنے کا عمل بے حد افسوسناک اور باعث  تشویش اور ایک چیلنج ہے۔محبوبہ مفتی شوپیان سرکٹ ہاوس میں عوامی اجتماع سے ظلاب کررہی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وادی کے نوجوان ذہنی انتشارکے شکار ہیں اور اس ضمن میں سنجیدگی سے کام کرنا اور ان کے مسائل سمجھنے کی ضرورت ہے۔  انہوں نے لوگوں سے امن بحال کرنے کے لئے پر زور اپیل کی۔ اپنے خطاب کے دوران وزیر اعلی نے بتایا کہ وادی میں دس سال سے اٹھارہ سال کے بچے ہاتھوں میں پتھر اٹھاکر فورسز پر پتھرائو کرتے ہیں جو ایک بے حد افسوسناک اور تشویشناک بات ہے اور اس ضمن میں سنجیدہ ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے ہاتھوں میں قلم ، کتابیں، بلے ہونے چائیں مگر افسوس ہے کہ ان کے ہاتھوں میں پتھر ہیں جبکہ یہ بچے کبھی زخمی ہوتے ہیں کبھی ان کی موت بھی ہوتی ہے۔ انہیں معلوم نہیں ہوتا ہے کہ یہ جس پر پتھرائو کرتے ہیں وہ ان پر گولی چلا سکتے ہیں کیوں کہ یہ معصوم ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ نوجوان ذہنی انتشارکے شکار ہیں اور ان کے بارے میں سنجیدہ ہونا پڑیگا۔ محبوبہ مفتی نے بتایا کہ وادی میں فورسز پتھرائویا جھڑپوںکے دوران بے حد صبرو تحمل کا مظاہرہ کرتے ہیں اور جب تک نہ وہ اس کا مظاہرہ کریں گے،  تب تک کوئی معاملہ صحیح نہیں ہوگا۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ نوجوانوں کے مسا ئل سمجھنے کی ضرورت ہے ،ہمیں اپنے بچوںکو اس تکلیف سے نکالنے کی ضرورت ہے۔محبوبہ نے کہا کہ بے روزگاری اور وادی میں نوجوانوں کی بے چینی انکی حکومت کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اس کو پیدا نہیں کیا بلکہ یہ کئی برسوںسے چلتا آرہا  ہے،لیکن کوئی بھی مسلہ ہوچاہے چھوٹا یا بڑا ،وہ بات چیت کے ذریعہ ہی حل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے امن کو بھال کرنے کے لئے کہا کہ وہ لوگوں سے امن کے لئے بھیک مانگتی ہیں،امن کی بحالی میں ان کا ساتھ دیں اور باقی روز مرہ کے سڑک، بجلی، پانی، وغیرہ جیسے عوامی مساحل کو حل کیا جائے گا۔ محبوبہ نے بتایا کہ وادی میں ایس پی اوز کی بھرتی عمل میں لائی جائے گی لیکن انہیں بندوق نہیں اٹھانی پڑے گی بلکہ انہیں وردی پہن کر سیاحتی شعبہ سے جوڑا جائے گا۔اور انہیں سیاحوں کی مدد اور سیاحتی مراکز پر  تعینات کیا جائے گا تاکہ انہیں ایک تو اپنی روزی روٹی کھلی فضا میں کمانے کا موقع فراہم ہو ،ساتھ ہی انہیں دنیا کو جاننے کا بھی موقعہ ملے۔ انہوں نے بتایا کہ مغل روڑ  ٹنل کا پروجیکٹ جلد شروع ہو گا اور اس علاقے کو بھی سیاحتی مرکز بننے میں مدد ملے گی، ساتھ ہی بیروز گار نوجوانوں کو فائدہ حاصل ہوگا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تصدق مفتی نے کہاکہ وادی قدرتی حسن سے مالا مال ہے لیکن یہاں کے لوگوں نے اسے بے حد گندا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جگہ جگہ گندگی اور پالتھین کے ڈھیرپڑے ہیں جس سے سیاحوں پر منفی اثرپڑتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ وادی کے ہر علاقے کو سیاحتی مرکز کے طور پر ابھارنا چاہتے ہیں لیکن اس میں انہیں عوام کے تعاون کی ضرورت ہے۔  انہوں نے  کہا کہ وہ باتوں کے بجائے کام پر یقین رکھتے ہیں اور اگر انہیں کامیاب بنایا گیا تو وہ کئی ترقیاتی کام کر کے دکھائیں گے۔  جلسے میں محبوب بیگ اور زوالفقار علی نے بھی خطاب کیا۔جلسے کے بعد محبوبہ مفتی نے سرینگر کی راہ لی لیکن تصدق مفتی نے زورہ مانلو اور زینہ پورہ میں عوامی جلسوں سے خطاب کیا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

خصوصی درجے کیلئے آخری دم تک لڑتے رہیں گے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
تازہ ترین
اونتی پورہ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس
تازہ ترین
حج 2026 کے لیے درخواستیں شروع
برصغیر
کشمیر کی سیاحت میں بے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے: منوج سنہا
تازہ ترین

Related

برصغیرتازہ ترینصفحہ اولکشمیر

بدامنی پھیلانے کی پاکستانی کوششیں ناکام،جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن: منوج سنہا

July 8, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

اسکولوں کیلئے مقرر کئے گئے اوقات کار حمتی نہیں ، نظرثانی کا امکان: سکینہ یتو

July 8, 2025
تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اسکولوں میں باضابطہ طور تعلیمی سرگرمیاں بحال

July 8, 2025
صفحہ اول

ریکارڈ توڑ گرمی کا زور ٹوٹا طویل خشکی کے بعد وادی بھر میں تیز بارشیں، شہر پانی پانی

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?