جموں //کولگام میں شہری کی ہلاکت پر حکومت نے مجسٹریٹ انکوائری کے احکامات صادر کرتے ہوئے کہا کہ اس میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔قانون ساز اسمبلی میں شہری کی ہلاکت پر ہوئے ہنگامہ کے بعد پارلیمانی امور کے وزیر عبدالرحمان ویری نے کہا کہ شہری ہلاکتوں پر جتنی تشویش اپوزیشن کو ہے اُس سے کہیں زیادہ سرکار کو ہے ۔انہوں نے ایوان کو یقین دلایا کہ واقعہ کی مجسٹریٹ انکوائری کے احکامات صادر کئے گئے ہیں اور جو بھی ہلاکت میں ملوث ہوگا اُس کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔