سرینگر//وادی میں خواتین کی پراسرار بال تراشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئیوزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ریاستی حکومت ان واقعات کے پیچھے محرکات کو بے نقاب کرنے اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ہر کوشش کو روبہ عمل لا رہی ہے۔ جھیل ڈل کے کنارے مکئی پوائنٹ پر ایک تقریب کے حاشیہ پر محبوبہ مفتی نے کہا’’ہم نے پہلے ہی بال تراشی کے واقعات میں ملوثین کو تلاش کرنے کیلئے پہل شروع کی ہیاور اس سلسلے میں کئی ٹیموں کو تشکیل دیا گیاہے‘‘۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں ڈاکٹروں کو بھی روانہ کیا گیا ہے،تاکہ وہ حقائق معلوم کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کی یہ ٹیم متاثرہ خواتین سے بھی ملاقی ہوگی،تاکہ تحقیقات میں مدد مل سکے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا’’ہم کوششوں میں مصروف ہیں کہ مجرموں کو بے نقاب کیا جائے‘‘۔