عظمیٰ نیوز سروس
سانبہ//جموں و کشمیر کے سانبہ ضلع میں ایک مجرم پولیس کی حراست سے فرار ہو گیاہے۔پولیس نے بتایا کہ پنجاب کے ہوشیار پور ضلع کے مالپور کے رہائشی محمد لطیف عرف لطیف پنجابی کو جمعرات کو بسنتر پل کے قریب چک دیالہ میں کرائے کے مکان کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اس سے ایک پستول اور پانچ کارتوس برآمد ہوئے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ اسے رکھ امب تالی پولیس چوکی میں رکھا گیا تھا جہاں سے وہ سنیچر کی دیر رات فرار ہو گیا ۔حکام نے بتایا کہ مجرم کو پکڑنے کیلئے مختلف پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔