Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

مثبت سوچ خوشحال زندگی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 22, 2022 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
موجودہ زمانے میں اکثریت ایسے لوگوں کی ہے ۔جن میں سے ہر ایک کی یہی خواہش ہے کہ اس کا لباس دوسروں سے اچھا ہو ،اس کی رہائش گاہ دوسروں سے بہتر ہو،اس کے پاس گاڑی دوسروں سے اچھی اور جدید ماڈل کی ہو،اس کی ملازمت،ذریعہ معاش دوسروں کیلئے قابل رشک ہو۔یہ وہ جذبات ہیں جو ہمارے ہاں جو اکثر لوگوں میں پائے جاتے ہیں۔اگر ان جذبات کی وجہ پر غور کیا جائے تو دینی نقطعہ نظر سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ اگر انسان موجودہ نعمتوں سے صرف نظر کرکے مزید نعمتوں،راحتوں کی طلب میں لگ جائے تو پھر اس کی سوچ کا اس طرح ہونا بعید ازامکان نہیں، لیکن اگر انسان انہی جذبات کا رخ سیدھا کرلے تو وہ مزید نعتوں کی طلب کے بجائے موجودہ نعمتوں پر سراپا شکر ہوجائے اور یہ سوچے کہ اگر میرے پاس مال کی فراوانی نہیں تو اللہ پاک نے مجھے نیک اولاد سے نوازا ہے،اگر میرے پاس دوسروں سے اچھا روزگار نہیں تو اللہ پاک نے مجھے طرح طرح کے امراض سے محفوظ اور صحت مند جسامت سے نوازا ہے، اس جسامت میں عقل کا نظام بھی شامل ہے جس میں لاکھوں باتیں انسان محفوظ کر لیتا ہے۔ اگر انسان اسی عقل کو شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے استعمال کرے تو کہاں سے کہاں پہنچ جاتا ہے۔اسی جسم میں اللہ پاک نے بینائی کا بندوبست کیا ہے ۔اگر ان لوگوں سے حالت دریافت کی جائے جو اس نعمت سے محروم ہیں تو معلوم ہوگا کہ ان کی زندگی کیسی تاریک ہے۔ اسی جسم میں منہ ہے ،اس میں زبان،دانت،ہونٹ وغیرہ کتنی نعمتیں اللہ پاک نے اپنی اپنی جگہ معین کرکے رکھی ہیں۔ کتنے ہی لوگ ہیں جن کے منہ میں زبان ہے جو بظاہر بالکل صحیح ہے لیکن بول نہیں سکتے۔اسی طرح طرح پورے جسم میں اللہ پاک نے کتنی نعمتیں رکھی ہیں کہ جن کو دنیا میں انسان لاکھوں روپے خرچ کرکے بھی ملنا ناگزیر ہے۔انسان کی زندگی محدود،لیکن اس کی خواہشات بیشمار۔اس لیے اسلام نے ہمیں یہ ہدایات دی ہیں کہ ہم موجودہ نعمتوں پر شکر کریں اور یہی شکر مزید نعمتوں کے حصول کا قوی ترین سبب ہے،جیسا کہ اللہ پاک نے خود قرآن میں فرمایا ہے کہ اگر تم میری نعمتوں پر شکر کرو گے تو میں تمہیں مزید نعمتوں سے نوازوں گا ۔انسان کی عقل محدود ہے وہ جس نعمت کی خواہش کرے ،وہ نعمت اس کے حق میں مفید ہے یا نقصان دہ، یہ بات تو صرف اللہ پاک ہی جانتے ہیں ۔اس لئے زندگی کو خوشحال بنانے کا کس قدر بہترین اصول جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ دنیا کے اعتبار سے اپنے سے کم کو دیکھو اور دین کے اعتبار سے اپنے سے آگے بڑھے ہوئے کو دیکھو۔ اس سے دنیا کی موجودہ نعمتوں پر قناعت اور شکر کی توفیق ہوگی اور عبادت میں آگے بڑھنے کا شوق پیدا ہوگا اور یہی چیزیں ایک کامل مسلمان سے مطلوب ہیں۔اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنی سوچ کو اسلامی تعلیمات کے سانچے میں ڈھالیں، خواہشات کی اتباع نہ کریں۔عقلمندی کا تقاضا یہی ہے کہ انسان موجودہ نعمتوں کا ہر وقت شکر کرنے کا عادی ہوجائے۔ اس شکر کے صلہ میں جہاں آخرت میں ثواب عظیم کا وعدہ ،وہاں مزید نعمتوں کی یقین دہانی ہے اور زندگی کو پرسکون و خوشگوار بنانے میں یہ چیز ضروری ہے اور موجودہ پُر فتن دور میں ہم سب کو اس کی زیادہ ضرورت ہے۔
)رابطہ۔9070931709) [email protected]
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ
تازہ ترین
فوجی کارروائی اچانک رک جانے سے ہم نے موقع گنوا یا، مودی ٹرمپ کے بیان پر جواب دیں: کانگریس
برصغیر
ہندوستان ہمیشہ ہماری مسلح افواج کا شکر گزار رہے گا: مودی
تازہ ترین
عمر عبداللہ کا کپواڑہ میں پاکستانی گولہ باری سے متاثرہ علاقے کا دورہ
تازہ ترین

Related

کالممضامین

پونچھ اور پہلگام | درد کے سائے میں انسانیت کا چراغ صدائے سرحد

May 13, 2025
کالممضامین

جنگ بندی کمزوری نہیں ،طاقت کا ثبوت زاویہ نگاہ

May 13, 2025
کالممضامین

ہندوپاک کشیدگی اور بے پناہ تباہی | سرحد کے آرپارموت و تباہی کی المناک تاریخ رقم گردش دوراں

May 13, 2025

ان کی حفاظت کرنا ہر انسان کے لئے لازمی! ان کی حفاظت کرنا ہر انسان کے لئے لازمی!

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?