سرینگر// سماج کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے متعدد وفود یہاں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے ملاقی ہوئے اور اپنے درپیش مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔ پنڈت طبقے کے ممبران کے ایک وفد نے ترال میں کئی منادر اور استھاپنوں میں چشموں کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔انہوںنے اس طبقے کے اثاثوں کی حفاظت اور ناجائز تجاوزات ہٹانے کا بھی مطالبہ کیا۔وزیر اعلیٰ نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کی طرف خصوصی توجہ دی جائے گی۔پلوامہ سے آئے ہوئے ایک وفد نے وزیر اعلیٰ کا ان کے علاقوں میں ترقیاتی سرگرمیوں کو شروع کرنے کے سلسلے میں ان کا تہیہ دِل سے ان کا شکریہ ادا کیا اور ترقیاتی سرگرمیوں میں سرعت لانے کا مطالبہ کیا۔ محبوبہ مفتی نے انہیں یقین دلایا کہ ریاست میں جاری ترقیاتی کاموں میں سرعت لائی جائے گی تاکہ مقررہ وقت کے اندر ان کی تکمیل یقینی بنائی جاسکے ۔