سرینگر//متحدہ آزادی پسند قائدین سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمدیاسین ملک نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں ٹینگہ پورہ بائی پاس پر پیش آئے اس واقعہ پر اپنے افسوس اور دُکھ کا اظہار کیا ہے، جس میں قمرواری کا ایک ڈرائیور علی محمد ڈگہ پتھراؤ کے دوران حادثے کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگیا ۔ قائدین نے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی کے لیے دُعا کی ہے۔ ایک بیان میں آزادی پسند لیڈران نے اس سانحہ کو بدقسمتی سے تعبیر کیا اور کہا کہ ہر انسانی زندگی قیمتی ہوتی ہے اور اس پر ہر کسی ذی ہوش شخص کا رنجیدہ اور ملول ہونا ایک فطری امر ہے۔