یواین آئی
دبئی// متحدہ عرب امارات میں یوم ولادت حضرت محمدؐ کی مناسبت سے 5 ستمبر کو سرکاری تعطیل کا اعلان کردیا، جس کے باعث عوام کو تین روزہ ویک اینڈ کا فائدہ ملے گا۔تفصیلات کے مطابق تیسرے اسلامی مہینے ربیع الاول کا آغاز ہو گیا ہے اور مسلمان اب عید میلاد النبی ؐ کے جشن کے لیے تیاریاں کر رہے ہیں، جو اس سال 5 ستمبر جمعہ کو منائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق تیسرے اسلامی مہینے ربیع الاول کا آغاز ہو گیا ہے اور مسلمان اب عید میلاد النبیؐ کے جشن کے لیے تیاریاں کر رہے ہیں، جو اس سال 5 ستمبر جمعہ کو منائی جائے گی۔متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے تمام نجی شعبے کے ملازمین کے لیے جمعہ 5 ستمبر کو یوم ولادت حضرت محمد ؐ کی مناسبت سے باقاعدہ تنخواہ کے ساتھ چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ یہ چھٹی ہجری قمری کے تیسرے مہینے، ربیع الاول کی 12 تاریخ سے منسلک ہے۔زیادہ تر ملازمین تین روزہ ویک اینڈ سے مستفید ہوں گے کیونکہ یہ چھٹی ہفتے اور اتوار کے سرکاری ویک اینڈ کے ساتھ منسلک ہے۔سرکاری ملازمین کے لیے بھی تین روزہ تعطیل ہوگی، جبکہ شارجہ کے سرکاری شعبے کے ملازمین کو پہلے سے جمعہ کی چھٹی حاصل ہے۔یہ اعلان اس کے بعد کیا گیا جب 23 اگست کو ربیع الاول کے لیے ہلال نظر نہ آیا، جس سے یہ تصدیق ہوئی کہ مہینہ صفر 30 دن کا تھا اور ربیع الاول کا آغاز 25 اگست سے ہوا۔ یوں اس سال یوم ولادت حضرت محمد ؐ 5 ستمبر کو ہوگا۔یو اے ای میں سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے یکساں تعطیلات کی پالیسی نافذ ہے تاکہ تمام ملازمین کو سال بھر مساوی چھٹیاں دی جا سکیں۔