اشرف چراغ
کپوارہ//وقف بورڈ چیئرپرسن اور بھارتیہ جنتا پارٹی لیڈر درخشاں اندرابی نے کرناہ میں حالیہ گولہ باری کے دورا ن نقصانات کا جائزہ لیا۔اندرابی اتوار کو اپنے ساتھیو ں کے ہمراہ کرناہ پہنچ گئیں جہا ں انہو ں نے پاکستا ن کے متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ گولہ باری سے لوگو ں کے املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔انہوںنے مزید کہا کہ یوٹی اورمرکزی سرکار نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لئے سر گرم عمل ہے اور نقصان ا س قدر ہوا ہے کہ نقصان کا تخمینہ لگانے کیلئے وقت لگ سکتا ہے ۔اندرابی نے کہا کہ گولہ باری میں لوگو ں کے گھر اجڑ گئے جنہیں از سر نو تعمیر کرنا ہے ۔انہوںنے کہا’’ ہم لوگوں کی بہبودی چاہتے ہیں ۔ اس علاقہ میں ہزارو ں بینکر تعمیر کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستان پر کوئی بھی بھروسہ نہیں ہے ،وہ اپنی حرکتو ں سے باز نہیں آرہا ہے‘‘ ۔انہو ں نے مزید کہا کہ پہلگام حملہ ایک شرمناک واقعہ ہے جس کی بنیاد پروزیر اعظم نے پاکستا ن کو ایسا سبق دیا کہ وہ کبھی نہیں بھولے گا۔وقف چیئرپرسن کا کہنا تھا کہ پاکستا ن نے خوشحال جمو ں و کشمیر میں پہلگام حملہ کرایا حالانکہ یہاں امن و امان تھا اور سیاح خوشی خوشی یہا ں کی قدرتی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوتے تھے ۔انہو ں نے کہا کہ اگر پاکستان نے دوبارہ کوئی ایسی حرکت کی تو ان کو اب کی بار ایسا سبق دیا جائے گا کہ اس کانام بھی نقشے سے مٹ جائے گا ۔