Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

متاثرین کو نہ بھولیں،مزاحمتی اور مذہبی جماعتوں کی عوام سے اپیل

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 26, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
8 Min Read
SHARE
 سرینگر//لبریشن فرنٹ،تحریک المجاہدین ،تحریک حریت،نیشنل فرنٹ ، ڈےمو کرےٹک پولٹےکل مومنٹ، مسلم کانفرنس ،محاز آزادی، ینگ مینز لیگ،انٹرنیشنل فورم فار جسٹس ،تحریک استقامت ، مسلم خواتین مرکز، اسلامک پولٹیکل پارٹی،تحرےک کشمےر،جمعےت ہمدانےہ ،وائس آف وکٹمزانجمن حمایت الاسلام ،تحریک وحدت اسلامی، اسلامی تنظیم آزادی اور کے این ایس نے عید الفطر کے موقعہ پر عالم اسلام خصوصاً جموں و کشمیر کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے عید سادگی سے منانے کی اپیل کی ہے۔ لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک نے سینٹرل جیل سرینگر سے اپنے ایک پیغام میں جموں کشمیر کے لوگوں اور عالم اسلام کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی ہے۔ فرنٹ چیئرمین نے کہا ” ہماری خواہش ہے کہ ہم حتمی خوشی منائیں کہ جب ہماری سرزمین اور ہمارے قیدی بھارت سے آزاد ہو ں “۔یاسین ملک نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ یہ عید ہمارے اوپر لوٹ کر آئے اور ہماری ٹکڑوں میں بٹی ہوئی سرزمین بحیثیت ایک قوم و ملت سرخرو ہوجائے۔متحدہ جہاد کونسل کے سیکریٹری جنرل اور تحریک المجاہدین کے امیر شیخ جمیل الرحمان نے اُمتِ مسلمہ کو بالعموم اور کشمیری عوام کو بالخصوص عید مبارک باد پیش کی ہے۔عید پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملت اسلامیہ با لعمو م اورشام، عراق، اراکانی،فلسطینی اور کشمیری عوام بالخصوص جن حالات میںدشمن کے نشا نے پر ہیں،وہ سب پر عیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری خاموشی سے مسلمانوں کے بہتے خون کا نظارہ کررہی ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔تحریک المجاہدین نے اپیل کی ہے کہ عید انتہائی سادگی سے منائیں۔تحریک حریت نے عوام کو عید الفطر پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حقیقی مبارکباد کے مستحق وہ لوگ ہیں جو ماہ رمضان میں اللہ تعالیٰ کی رضا اور رسولِ رحمت کی خوشنودی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے اور جو اپنے گناہوں کی مغفرت کرانے میں کامیاب رہے۔ تحریک حریت نے کہا کہ عید الفطر حیات بخش پیغام رکھتی ہے اور اللہ کرے کہ یہ عید مظلوم قوم کے لیے خوشحالی اور دائمی امن کا پیغام لیکر آئے اور جموں کشمیر کے عوام بھارتی سے نجات حاصل کرسکیں۔ نیشنل فرنٹ چیئر مین نعیم احمد خان نے کہا ہے کہ ہم سب کے دل اور ذہن مجروح ہیں اور ہم اس پوزیشن میں نہیںہیں کہ کسی بات کا جشن منائیں ۔انہوں نے کہا ’ چونکہ ہم مسلمان ہونے کی حیثیت سے اللہ تعالیٰ کے ماتحت ہیں جنہوں نے ہمیں ایک ماہ کی روزہ داری کے بعد خوشی منانے کا حکم دے رکھا ہے لیکن عید کی خوشیاں مناتے ہوئے ہمیں اُن لوگوں کو نہیں بھولنا چاہئے جنہوں نے آزادی کی راہ میں اپنی جانیں نچھاور کیں۔ڈےمو کرےٹک پولٹےکل مومنٹ کے چیئرمےن اےڈو کےٹ محمد شفےع رےشی نے عیدالفطرکے مبارک موقعہ پر اُمت مسلمہ کو بالعموم اور کشمیری عوام کو بالخصوص عید مبارک باد پیش کر تے ہو ئے ان تمام نوجوانوں اور دیگر سیاسی نظربندوں کی رہائی کا مطالبہ کےا ہے جن کو پولیس نے اس مقدس مہینے میں ریاست کے طول وعرض میں گرفتار کےا ہے۔مسلم کانفرنس کے ایک دھڑے کے چیئرمین شبیر احمد ڈار،محاز آزادی کے ایک دھڑے کے صدر محمد اقبال میر، ینگ مینز لیگ چیئرمین امتیاز احمد ریشی،انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے چیئرمین محمد احسن اونتو ،تحریک استقامت کے چیئرمین غلام نبی وار اور مسلم خواتین مرکز کی چیئرپرسن یاسمین راجہ نے ایک مشترکہ بیان میں عوام سے اپیل کی ہے کہ عیدالفطر نہایت ہی سادگی سے منائیں اور اس مقدس موقع پرمتاثرین کو نہ بھولیں ۔اسلامک پولٹیکل پارٹی کے چیئرمےن محمد یوسف نقاش نے مبارکباد پےش کرتے ہوئے اُمےد ظاہر کی کہ یہ مبارک د ن جموں کشمےر کے عوام کیلئے امن اور آزادی کی نوےد لے کر آئے۔تحرےک کشمےر کے صدر جنرل محمد موسیٰ نے مبارکباد دےتے ہوئے کہا ہے کہ اگر چہ دل چھلنی ہے اور آنکھیں پر نم تاہم امےد کرنی چاہئے کہ اﷲ تعالیٰ آئے روز کی قربانےوں کے طفےل اس قوم کو منزل آزادی سے ہمکنار کرے گا۔وائس آف وکٹمز کے کارڈی نیٹر عبدالروف خان، جمعےت ہمدانےہ کے سربراہ مولانا رےاض احمد ہمدانی نے عےد مبارک پےش کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ےہ عےد عالم اسلام کی سربلندی ، عالم انسانےت کی بقا اور اہل کشمےر کے لوگوں کیلئے مسرت اور کامےابی کامرانی کی عےد باعث ہو۔ جمعیت کے صدرحاجی عبدالرشید گانی، جنرل سکریٹری پیرزادہ محمد اشرف عنایتی ، حاجی فاروق احمد گانی، پیرزادہ محمد یاسین ، نشان دہ آثار شریف شہری کلاش پورہ پیرزادہ منظور احمد ، امام و خطیب خانقاہِ معلی غلام محمد ہمدانی اور حاجی پیر غلام نبی فاروقی نوشہرہ نے بھی اہل اسلام کو عید مبارک پیش کی ہے۔انجمن حمایت الاسلام کے صدر مولانا خورشید احمد قانونگو نے عیدالفطر پر فرزندان توحید کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ خدا تعالیٰ ماہ رمضان کے فیوض و برکات سے امت مسلمہ کو بہرہ مند فرمائے۔ تحریک وحدت اسلامی چیئرمین نثار حسین راتھر، اسلامی تنظیم آزادی چیئرمین عبدالصمد انقلابی نے بھی عید پر مبارکباد پیش کی ہے۔ادھر کشمےر نےوز سروس کے جملہ اراکےن بشمول مدےر اعلیٰ محمد اسلم بٹ نے عےدالفطر کی تقرےب سعےد پر امت مسلمہ کو بالعموم اورمسلمانان رےاست کو بالخصوص مبارک باد پےش کرتے ہوئے دُعاکی ہے کہ ےہ عےد مسلمانان عالم اور عالم انسانےت کے لئے امن وسکون، خوشحالی وترقی، عزت ووقار اور اتحاد کی نوےد لے کر آئے۔تحریک حریت کے سرگرم کارکنوں سید امتیاز حیدر اور نثار احمدبٹ نے عالم اسلام بالعموم اور کشمیری عوام عوام کو بالخصوص عید الفطر کے مبارک موقع پر عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔اس دوران عیدالفطر کے مقدس موقعے پر آل پارٹیز سکھ کارڈنیشن کمیٹی نے عوام کو مبارک بادی پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ یہ عید جموں و کشمیر خاصکر کشمیر کے لوگوں کیلئے خوشی اور امن کا پیغام لیکر آئے گی۔ آل پارٹیز سکھ کارڈنیشن کمیٹی عیدلفطر کے موقعے پر تمام لوگوں خاصکر مسلم طبقے سے وابستہ لوگوں کو عید مبارک پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں ائے پی سی سی کے چیرمین جگموہن سنگھ رینہ کہا ہے کہ اُمید ہے کہ عید کا تہوار کشمیر میں مختلف مذاہب کے ماننے والے لوگوں کے درمیان آپسی بھائی چارے اور محبت میں اضافہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں مختلف مذاہب کے لوگ آپسی بھائی چارے کے ساتھ رہتے ہیں اور یہ بھائی چارہ جموں و کشمیر کو منفرد ریاست بناتا ہے۔ 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بالائی علاقوں میں بارشوں سے بڑے پیمانے پرنقصانات | 300بھیڑ بکریاں ہلاک، متعدد نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ
خطہ چناب
بانہال کے شعلہ بیان عالم دین محمد یعقوب ربانی 64 سال کی عمر میں فوت فضاء سوگوار،مولانا رحمت اللہ قاسمی کی پیشوائی میں سینکڑوں لوگوں کی نماز جنازہ میں شرکت
خطہ چناب
ناشری ٹنل کے آر پار ہلکی بارشوں کے باوجود قومی شاہراہ پر ٹریفک جاری
خطہ چناب
امرناتھ یاتریوں کی بس کیلا موڑ ٹنل کے اندر حادثے کا شکار | چار یاتری معمولی زخمی ،ز خمیوں کی حالت مستحکم:حکام
خطہ چناب

Related

کشمیر

ریاستی درجہ بحالی احتجاج کیلئے کانگریس نے اکیلے دوڑ لگائی قومی تعلیمی پالیسی ویژنری دستاویز، پانچ سال پرانی ہو چکی، جائزہ لینے کا وقت:وزیر اعلیٰ

July 22, 2025
کشمیر

ملی ٹینسی متاثرین کو ادارہ جاتی مدد کی فراہمی لیفٹیننٹ گورنر کا ویب پورٹل کا آغاز

July 22, 2025
کشمیر

پارلیمنٹ اجلاس میں شرکت انجینئر رشید کو حراستی پیرول مل گیا

July 22, 2025
کشمیر

۔12اضلاع کیلئے فلڈ الرٹ جاری ۔ 25جولائی تک کئی جگہوں پر موسلا دھار بارشیں متوقع

July 22, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?