سرینگر//کشمیر چیمبر آف کامرس نے نقصان کا تخمینہ ابتدائی طور پر500کروڑ روپے لگا دیاہے۔ کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹرئز نے دعویٰ کیا ہے کہ برفباری سے میوہ باغات کو ہوئے نقصان کا تخمینہ ابتدائی طور پر500کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔چیمبر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ میوہ انجمنوں سے ملی تفصیلات کے مطابق نقصان کا یہ تخمینہ لگایا گیا ہے۔اس دوران ذرائع نے بتایا کہ محکمہ ہارٹیکلچر اور ضلع انتظامیہ نے بانڈی پورہ کو چھوڑ کر دیگر اضلاع میں بھی برفباری سے باغ اور میوہ درختوں کوہوئے نقصان کا تخمینہ لگانے کیلئے ٹیموں کو روانہ نہیں کیا۔باغ مالکان نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر متوقع برفباری سے انہیں کافی نقصان اٹھانا پڑا،اور متاثرہ باغ مالکان کو معاوضہ فرہم کیا جائے