سرینگر//ایران کی پارلیمنٹ اور آیت اللہ خمینی کے مقبرے پر دہشت گردوں کی طرف سے کئے گئے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کھیل کود اور تکنیکی تعلیم کے وزیر مولوی عمران رضاانصاری نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملوں سے صرف تباہی ہوتی ہے اور معصوم عوام متاثر ہوتے ہیں۔وزیر نے کہا کہ اس طرکی تشدد آمیز حرکات سے امت مسلمہ کے مابین ڈر اور دوریان بڑھتی ہیں اور ایک انسان کو مارنا پوری انسانیت کے قتل کے برابر ہے ۔غمزدہ کنبوں کے ساتھ یکجہتی ظاہر کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ انہیں اس حملے سے کافی صدمہ پہنچا ہے۔ انہوںنے متاثرین سے تعزیت کا بھی اظہار کیا ہے۔
درد پورہ کرالہ پورہ میں حادثہ،خاتون لقمہ اجل
کپوارہ//اشرف چراغ //سرحدی تحصیل کرالہ پورہ کے مضافاتی گائو ں درد پورہ میں ایک ماروتی گاڑی نے ایک خاتون کوکچل ڈالا اور وہ اسپتال پہنچاتے ہیں اپنی زندگی کی جنگ ہار گئی ۔پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ 55سالہ تاجہ بیگم زوجہ عبد الغنی شیخ سڑک سے کہیں جارہی تھی کہ اس دوران ایک تیز رفتار ماروتی گا ڑی زیر نمبر HP32B.2176نے اسے کچل ڈالا ۔حادثہ کے بعد مقامی لوگ جمع ہوئے اور خون میں لت پت خاتون کو سب ضلع کرالہ پورہ میں علاج و معالجہ کے لئے دا خل کیا تاہم ڈاکٹرو ں نے ابتدائی مرہم پٹی کے بعد انہیں سرینگر کے صدر اسپتال منقتل کیا تاہم اسپتال پہنچنے سے قبل ہی تاجہ زخمو ں کی تاب نالاکر دم تو ڑ بیٹھی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سے متعلق ایک کیس درج کیا گیا لیکن گا ڑی کا ڈرائیور فیا ض احمد میر جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔