جموں//گوجربکروال سٹوڈنٹس ویلفیئرایسوسی ایشن نے سرحدی علاقوں میں خانہ بدوش گوجربکروال کنبوں کوہوئے بھاری نقصان پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے حکومت سے فائرنگ سے متاثرہ گوجربکروال کنبوں کی معاوضہ دینے کیلئے اقدامات اٹھانے کامطالبہ کیاہے۔یہاں جاری پریس بیان میں گوجربکروال سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے صدر ذوالفقارکسانہ، ریاستی نائب صدر زاہدپروازاورریاستی انچارج ایڈوکیٹ اکرم چوہدری نے مشترکہ بیان میں کہاہے گزشتہ کئی دنوں سے سرحدپار کی گولہ باری سے سرحدی علاقوں میں رہنے والے گوجر بکروال طبقہ کے لوگوں کو بھاری مالی نقصان پہنچا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرحدپار سے بارڈر پر اندھادھند فائرنگ کی وجہ سے جموں کٹھوعہ سانبہ کی سرحدوں پر عوام کو بھاری نقصان پہنچا ہے جس میں جوڑا فارم ،کانا چک ملیال میں درجنوں بھینسین ہلاک اورمتعددزخمی ہونے کے علاوہ بھیڑیں بھی شدید زخمی ہیں انہوں نے کہا کہ آخر کب تک یہ مظلوم طبقہ مظالم کا شکار ہوتا رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ بار بار مظالم کا شکار عوام کوکسی با حفاظتی مقامات پرباقاعدہ طورپرمنتقل کیا جائے جہاں یہ اپنی روزگار کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کو تعلیم دے سکیں۔انہوں حکومت سے مطالبہ کیاکہ فائرنگ متاثرہ گوجربکروال کنبوں کے حق میں معاوضہ جاری کیاجائے تاکہ نقصان کاازالہ ہوسکے۔