سرینگر// ڈویژنل کمشنر کشمیر نے کہا ہے کہ بٹہ مالو بس اڈے کی پارمپورہ منتقلی سے متاثر ہونے والے دکانداروں کی باز آباد کاری کیلئے سرکار منصوبہ ترتیب دے رہی ہے اور اس سلسلہ میں جامع خاکہ جلد ہی جاری کیا جاے گا۔انہوں نے کہا کہ جو دکانداراوردیگر کاروباری سرگرمیوں سے وابستہ افراد بس اسٹینڈ کی منتقلی سے متاثر ہوںگے اُن کی منصوبے کے تحت مناسب طریقے پر با زآبادکاری کی جائے گی تاکہ اُن کا روزگار متاثر نہ ہو۔انہوںنے کہا کہ منصوبے کا خاکہ عنقریب ہی جاری کیا جائے گا تاکہ اس پر فوری طور عملدر آمد کیا جاسکے۔