کولگام // ممبر اسمبلی نور آباد کولگام کے گھر پر اتوار کی شام گرینیڈ سے حملہ کیا گیا تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔دمحال ہانجی پورہ نور آباد میں ممبر اسمبلی اور سابق وزیر عبدالمجید پڈرو کی آبائی رہائش گاہ پر مشتبہ افراد نے گرینیڈ پھینکا جو رہائش گاہ کے باہر زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا۔تاہم پولیس کے مطابق اس سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ وہ تفصیلات جمع کررہی ہے کہ آیا گرینیڈ دھماکہ تھا یا نہیں۔