جموں//ڈوگرہ حکمرانوں کی وراثت مبارک منڈی کمپلیکس حکومت کی عدم توجہی کاشکارہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں میں تشویش وانتظامیہ کے تئیں ناراضگی پائی جارہی ہے۔اس سلسلے میں مقامی لوگوں کاکہناہے کہ تاریخی عمارتوں کے ساتھ مبارک منڈی میں واقع پارک بھی خستہ حالی کاشکارہے۔ انھوں نے کہاکہ مقامی ایم ایل اے راجیش گپتاکے علاوہ سیاحت کی وزیرمملکت بھی اسی حلقہ سے تعلق رکھتی ہیں لیکن اس کے باوجودبھی مبارک منڈی پارک اپنی حالت کی کہانی خودبیان کررہاہے۔ لوگوں کاکہناہے کہ پارک میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیرلگے ہوئے ہیں اور پارک میں لگاہوافوارہ بھی خراب ہے لیکن انتظامیہ کاکوئی بھی عہدیداراس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہاہے۔